وزیراعظم کا ترکیہ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پر غم اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہرممکن مدد کریں گے۔
وزیر اعظم نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

#anakra#flood#islamabad#PakTurkNews#rain#shahbazsharif#strom#turkiaturkey