وزیراعظم آج ترکیہ روانہ ہوں گے

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ روانہ ہوں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئپ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ میری ابھی عزت مآب صدر طیب اردوگان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، میں نے ترکیہ میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ میں نے انہیں کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بہن بھائیوں کی ہر قسم کی مدد کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

#ANKARA#islamabad#maryamauragzaib#PakTurkNews#primeminister#rajjabtayyaburdgan#shahbazsharif#turkia#turkpresidentearthquaketurkey