ترکیہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل اردوان اور کمال کلیگ میں سخت مقابلہ متوقع

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کل ہوگا ،ترک صدر رجب طیب اردوان اور کمال کلیگ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔
یاد رہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار واضح برتری نہیں لے سکا تھا۔
انتخابات کے پہلے مرحلے میں ترک صدر اردوان نے 49.5 اور کمال کلیگ داراوغلو کو 44.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سینان اوعان صدر اردوان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔سینان اوعان کو پہلے مرحلےمیں 5.17 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔
بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کر لیے جس کے بعد گنتی کیلئے ووٹ انقرہ پہنچا دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے انتخابات میں صدر اردگان کو پارلیمنٹ میں برتری حاصل ہو چکی ہے۔

 

#ANKARA#elecations#KemalKılıçdaroğlu#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğan#turkia#turkpresident#turkpresidentalelecationsturkey