ترکیہ میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.5ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

استنبول (پاک ترک نیوز ) ترکیہ میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.5ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے ۔ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ روم کے طاس میں گرمی کی لہروں کا رجحان تقریباً دو دہائیوں تک جاری رہے گا۔اس سے قبل سب سے زیادہ درجہ حرارت 2021 میں 49.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ترکیہ کے ماہر موسمیات کاکہنا ہے کہ بحیرہ روم کے علاقے میں سیاحت کے لیے سب سے موزوں موسم ستمبر اور اکتوبر 2040 میں ہوگا، انہوں نے آنے والے برسوں میں گرمیوں کے مہینوں میں خشک سالی کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
قومی موسمیاتی سروس نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر معمول کے موسمی درجہ حرارت سے 11 ڈگری تک بڑھے گی، اگرچہ ال نینو موسمی رجحان بھی ریکارڈ درجہ حرارت لاتا ہے لیکن گرمی کی لہریں زیادہ بڑھتی جارہی ہے۔

 

 

#ANKARA#heatwaves#hotweather#PakTurkNewsturkey