پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم اگلے دو برسوں میں5بلین ڈالر تک بڑھائیں گے ،ترک سفیر

کراچی (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان سے تجارتی حجم اگلے دو برسوں میں 5بلین ڈالر تک بڑھانے کا عزم کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ اگلے ایک سے دو سالوں میں باآسانی دو طرفہ تجارت کو 5 بلین ڈالر تک لے جا سکتے ہیں۔
ترک سفیر نے توقع ظاہرکی کہ دوطرفہ تجارتی حجم 20سے 25بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔
ترکیہ کے سینئر سفارت کاروں کی ٹیم کے ساتھ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC) اور اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) جیسے باہمی مشترکہ کثیر جہتی پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔ ہم دو مزید ویزا کیٹیگریز کی پیشکش پر توجہ مرکوز کریں گے جن میں ٹورسٹ ویزا اور بزنس ٹورازم ویزا شامل ہیں۔
ترک سفیر نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے مخصوص معاملے میں عوام سے عوام کے روابط بہت اہم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 250 ملین کے قریب آبادی والا جنوبی ایشیائی ملک ترکی کے لیے اقتصادی طور پر بہت اہم ہے۔

 

#ANKARA#PakTurkNewstradeturkey