ترک حکومت زلزلہ متاثرین کی سہولت کیلئے خیمہ بستیوں کو کنٹینر شہروں میں تبدیل کرے گی

ادیمان (پاک ترک نیوز)
قطر اور دیگر ممالک کی جانب سے ترکی میں زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی رہائشگاہوں پر مشتمل کنٹینرز بھجوائے گئے ہیں۔جو زلزلوں سے متاثرہ علاقوں سے قریب ترین بندرگاہوں تک پہنچیں گے جہاں سے انہیں شہریوں کے لئے بنائی گئی خصوصی بستیوں کو منتقل کر دیا جائے گا۔ جس کی ذمہ داری ترک مسلح افواج کو سونپ دی گئی ہے۔
یہ بات ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل کریسم اولو نے صوبہ ادیمان میں ہفتہ کے روز اپنی پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیمہ بستیوںمیں رہنے والے اپنے شہریوں کو کنٹینر شہروں میں منتقل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میںوزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ زلزلوں کے متاثرین تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے ترک فضائیہ کے انسرلک ایئر بیس کو مرکز بنایا گیا ہے۔ جہاں سے امدادی سامان ایئر بیس پر قائم ایک فضائی راہداری کے ذریعے متاثرہ جنوبی علاقوںکے لیے ایئر لفٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی مہموں کے ایک حصے کے طور پر عطیہ کیا گیا امدادی سامان جنوبی صوبہ ادیاانا کے اڈے پر اکٹھا ہو گیا۔اور یہاں سےترک مسلح افواج کے ہیلی کاپٹرز کوآرڈینیشن سینٹر کی زیر کمان زلزلہ زدہ علاقوں میں ہوائی راستے سے مواد کی ترسیل کو یقینی بنا رہے ہیں۔

##earthquakeinturkey#ANKARA#PakTurkNews#tantsearthquakeQatarturkey