ترک سپریم الیکشن بورڈ نے صدارتی امیدواروں اور جماعتوں کی قومی ٹی وی پر تقاریر کا شیڈول جاری کر دیا

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کےسپریم الیکشن بورڈ (وائی ایس کے) نے ریاستی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی پر صدارتی امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی پروپیگنڈہ تقاریر کا ترتیب کے ساتھ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ جس میں صدارتی امیدوار 7مئی کو جبکہ سیاسی جماعتیں 13مئی کو قومی ٹی وی چینل پر عوام سے مخاطب ہوں گی
جمعہ کے روز قرعہ اندازی سے طے پانے والی باریوں کے مطابق ٹی آر ٹی پر پہلے پروگرام میں، چھ جماعتی نیشن الائنس کے مشترکہ صدارتی امیدوارکمال کلچدار اولو پہلی تقریر کریں گے۔اے ٹی اے الائنس کے امیدوار سینان اوغان تقریر کرنے والے دوسرے صدارتی امیدوار ہوں گے۔ہوم لینڈ پارٹی کے چیئرمین محرم انشے تیسری تقریر کریں گے۔جبکہ صدر رجب طیب اردوان آخری تقریر کریں گے۔
اسی طرح 13مئی کو سیاسی جماعتوں کے پروگرام میں انشے، کلچدار اولو، اوغان اور اردوان بالترتیب تقریریں کریں گے۔جس کے بعد
سیاسی جماعتوں کی جانب سےتقریر کی پہلی باری نیو ویلفیئر پارٹی کی ہوگی جو حکومتی پیپلز الائنس کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت گڈپا رٹی دوسری تقریر کرے گی۔حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 10ویں باری پر اپنی پروپیگنڈہ تقریر کرے گی۔کردوں کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جو 14 مئی کو گرین لیفٹ پارٹی کےنام سے انتخابات میں حصہ لے گی، 16ویں باری پر تقریر کرے گی۔اس کے بعد حکومتی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی 17ویںنمبر پرتقریر کرے گی۔جبکہ اپوزیشن کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی 19ویں باری پر اپنی 10 منٹ کی تقریر کرے گی۔
ان پروپیگنڈہ نشریات میں ترک پرچم کے علاوہ کوئی تصویر شامل نہیں کی جائے گی۔ جبکہ مقررین کو جیکٹس اور ٹائیز پہننی ہوں گی۔
ترکی کا جھنڈا اسپیکر کے پیچھے پس منظر پر رکھا جائے گا۔اور اگر صدارتی انتخاب دوسرے راؤنڈ میں جاتا ہے تو امیدوار 24 سے 27 مئی کے درمیان بات کریں گے۔

#ANKARA#elecations#PakTurkNews#presidentalelecations#turkelecations#turksupremeelecationcouncilturkey