دنیا کی سب سے منافع بخش سٹاک مارکیٹ بورسا استنبول

استنبول (پاک ترک نیوز)
الیکشن کے بعد ترکیہ کی معیشت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے اور یہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ اس کی حالیہ مثال بورسا استبول ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔ بورسا میں گزشتہ 15 دنوں میں 7 لاکھ 75 ہزار، جبکہ سال کے آغاز سے اب تک 14 لاکھ سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ جبکہ اس ہفتے 3 عوامی پیشکشوں کے ساتھ بورسا استنبول میں تجارت کرنے والی نئی کمپنیوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں ابھی اضافہ ہوا ہے۔
معاشی منتظمین اور مرکزی بینک کی عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتوں نے غیر ملکیوں کو ترکی کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بورسا گزشتہ ہفتے 4.72 فیصد، گزشتہ ماہ 23.26 فیصد، اور گزشتہ 3 ماہ میں 65 فیصد کے اضافے کے ساتھ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ بورسا استنبول پچھلے 6 مہینوں میں 48 فیصد کے ساتھ دوسرے اور پچھلے 1 سال میں 171.7 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
24 مئی سے اب تک مارکیٹ انڈکس 4,424 پوائنٹس کے ساتھ 67.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اس عمل میں کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو 4.8 ٹریلین لیرا سے بڑھ کر 8.5 ٹریلین لیرا ہو گئی۔
مہنگائی میں حالیہ اضافے کے باوجود، ڈپازٹ کی شرح میں کمی کے ساتھ، سرمایہ کاروں نے دوبارہ اسٹاک مارکیٹ کا رخ کیا۔ سرمایہ کاروں کی تعداد، جو جولائی 2022 میں 2 لاکھ 52 ہزار تھی، 4 اگست 2023 تک 5 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ 1 سال میں 2 لاکھ 651 ہزار نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں داخل ہوئے۔ سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ گزشتہ 2 ہفتوں میں 7 لاکھ 75 ہزار اور سال کے آغاز سے تقریباً 14 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔
جب کہ بورسا استنبول میں سرمایہ کاروں کی عوامی پیشکشوں میں ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اس ہفتے 3 کمپنیاں عوام کے لیے پیش کی جائیں گیجن کا حجم İzdemir Energy میں 2 ارب 62 کروڑ، Tatlıpınar Energy میں 1 ارب 57 کروڑ اور Ofis Yem Gıda میں 61 کروڑ لیرا ہوگا۔ ان 3 کمپنیوں کے ساتھ اس سال عوامی پیشکشوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہو جائے گی، اور عوامی پیشکشوں کا کل حجم بڑھ کر 37.5 ارب لیرا ہو جائے گا۔
مرکزی بینک میں تقرریوں، مانیٹری پالیسی میں اقدامات اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتوں نے غیر ملکیوں کو بورسا استنبول کا رخ کرنے کے مجبور کر دیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 9 جون سے 28 جولائی کے درمیان تمام 8 ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ میں خالص خریداری کی۔ اس عرصے میں اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکیوں کا حصہ 1 ارب 78کروڑ لیرا کی خالص خریداری کے ساتھ دوبارہ 30 فیصد سے تجاوز کر گیا۔
انڈیکس میں اضافے کے ساتھ کاروبار کرنے والی کمپنیوں کی مجموعی مالیت 8.5 ٹریلین تک پہنچ گئی جبکہ 28 کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو 100 ارب لیرا سے تجاوز کر گئی۔ بورسا استنبول میں 4 کمپنیوں کی مالیت 300 ارب اور 6 کمپنیوں کی مالیت 200 ارب سے بڑھ گئی ہے۔ ترکش ایئر لائنز 343.4 ارب لیرا کے ساتھ پہلے، Sasa 338.4 ارب لیرا کے ساتھ دوسرے، Koç Holding 336.3 ارب لیرا کے ساتھ تیسرے اور Ford Otosan 335.5 ارب لیرا کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 3 ماہ میں THY میں 95 فیصد تک اضافہ ہوا اور 1 سال میں اضافہ 350 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ THY کے حصص نے پچھلے 3 سالوں میں 2.227 فیصد اور 2 سالوں میں 1,869 فیصد کا پریمیم بنایا۔

#borsa#isntabul#PakTurkNews#stockmarketturkey