رواں سال برآمدات 265ارب ڈالر اور آئندہ سال 285ارب تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ صدر اردوان کا تقریب سے خطاب

استنبول(پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ترکی 2023 کے آخر تک اپنی برآمدات کو 265 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے۔جبکہ 2024کے لئے یہ ہدف 285ارب ڈالر ہو گا۔
صدراردوان نے ترک ایکسپورٹرز اسمبلی کی 30ویں جنرل اسمبلی اور ایکسپورٹ چیمپئنز ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی عالمی اقتصادی نقطہ نظر کے باوجود، ہم اس سال کے آخر میں اپنی برآمدات کو 265 بلین ڈالر اور اگلے سال 285 بلین ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج اگر دنیا کے دور دراز مقامات پر میڈ اِن ترکیہ کے لیبل والی مصنوعات موجود ہیں تو یہ ہمارے برآمد کنندگان ہیں جن کا اس میں سب سے اہم حصہ ہے۔
صدراردوان نے 6 فروری زلزلوں کی وجہ سے معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت پر زلزلے کے منفی اثرات روز بروز کم ہو رہے ہیں۔صدی کی تباہی کے باوجود، ہماری برآمدات اپنی مضبوط ترقی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان نے یہ بھی اعلان کیا کہ ترکیہ کا 2028 کا برآمدی ہدف 400 ارب ڈالرسے تجاوز کرنے کاہے۔

#ANKARA#economy#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğan#turia#turkiaturkey