استنبول(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوبی علاقے میں انٹرسٹی بس کا تین گاڑیوں سے بدترین تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔
ترکیہ کے وزیرداخلہ علی یرلیکیا کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب انٹرسٹی بس دیگر 3 گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ بس استنبول سے دیارباقر جا رہی تھی کہ میرسین شہر کے قریب ضلع تارسوس شاہراہ میں ایک ٹرانسپورٹ ٹرک اور دیگر دو گاڑیوں کو کچل دیا۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔