ترکیہ:6ماہ کے دوران فضائی سفر کرنیوالوں کی تعداد میں 12فیصد اضافہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) گزشتہ چھ ماہ کے دوران فضائی کرنیوالوںکی تعداد میں 12فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ ایئرپورٹس اتھارٹی (DHMİ) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے ہوائی اڈوں نے 2024 کی پہلی ششماہی میں کل 104.7 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 11.8 فیصد زیادہ ہے،
بین الاقوامی مسافروں کی تعداد سال بہ سال 13 فیصد بڑھ کر 58.6 ملین ہو گئی، جبکہ ڈومیسٹک فضائی مسافروں کی تعداد 10.2 فیصد سالانہ بڑھ کر 46.2 ملین ہو گئی۔
استنبول ایئرپورٹ نے کل 38.1 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا، جو کہ 7 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔ جنوری سے جون کے دوران تقریباً 29.8 ملین بین الاقوامی مسافروں نے میگا ہوائی اڈے کا استعمال کیا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے، لیکن اندرون ملک مسافروں کی تعداد 2 فیصد کم ہو کر 8.15 ملین رہ گئی۔
ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (ACI) نے گزشتہ ہفتے استنبول ایئرپورٹ کو 40 ملین سے زیادہ مسافروں والے ہوائی اڈوں کے زمرے میں "بہترین ہوائی اڈے” کا نام دیا تھا۔ اس نے یہ ایوارڈ روم Fiumicino Airport کے ساتھ شیئر کیا۔

 

#airtraffic#ANKARA#flight#istanbul#PakTurkNews#turkyturkey