ترکیہ نے مظاہروں کے بعد سویڈن، فن لینڈ کیساتھ نیٹو مذاکرات کو بے معنی قرار دیدیا

 

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کے واقعہ کے بعد سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ نیٹو مذاکرات کو بے معنی قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا واقعہ ایک نسل پرستانہ حملہ ہے جس کا آزادی فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے،مظاہروں کے بعد سویڈن، فن لینڈ کے ساتھ نیٹو مذاکرات بے معنی ہیں۔
ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ سویڈن میں حالیہ مظاہروں کے بعد نیٹو کے الحاق کے عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ سہ فریقی اجلاس منعقد کرنا ’’ بے معنی ‘‘ ہے، اس اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا واقعہ ایک نسل پرستانہ حملہ ہے جس کا آزادی فکر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

#ANKARA#PakTurkNews#Stockholm#turkforeginministerfinlandSwedenturkey