ترکیہ نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 7ملین غیر ملکی سیاحوں سے 8.8ارب ڈالر کما لئے

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے سال کی پہلی سہ ماہی میں 7 ملین سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جسکے نتیجے میں ملک مین بیرونی سیاحوں کہ زبردست آمد نے سیاحت کی آمدنی میں 5.4 فیصد اضافہ کیا۔
وزارت ثقافت اور سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ تک آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں سال بہ سال 13.37 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم ترک شہریوں میں سے تقریباً 2 ملین کی آمد کے ساتھ سیاحوں کی کل تعداد 9 ملین سے زیادہ ہو گئی۔
ملک کے شماریاتی دفتر سے الگ الگ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں سیاحت کی آمدنی 5.4 فیصد سال بہ سال بڑھ کر 8.8 ارب ڈالر ہو گئی۔آنے والوں کی قیادت ایران، جرمنی اور روس نے کی جن کے شہریوں نے جنوری اور مارچ کے درمیان سرفہرست تین پوزیشنوں کو محفوظ کیا تھا۔
وزارت ثقافت اور سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق، صرف مارچ میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 15.65 فیصد بڑھ کر 2.7 ملین ہو گئی۔اس مہینے میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک میں جرمنی 357,296 افراد کے ساتھ پہلے، ایران 309,654 افراد کے ساتھ دوسرے اور روس 248,485 افراد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

#ANKARA#idustry#istanbul#pakturknwestourismturkey