ترکیہ نے کم از کم ماہانہ اجرت میں اضافہ کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے کم از کم اجرت میں اضافہ کردیا ۔اب ترکیہ میں کم از کم ماہانہ اجرت 8ہزار 500لیرا ہو گی ۔
آج خصوصی پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے کم از کم ماہانہ اجرت 8505 لیراز کرنے کا اعلان کردیا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ترک صدر اردوان نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے کم سے کم اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔اب میں آپ کے ساتھ اگلے سال کے لیے کم از کم اجرت کا اعداد و شمار بتانا چاہتا ہوں۔ ہم نے 2023 میں 8 ہزار 500 لیرا کا کم از کم اجرت پر اتفاق کیا ہے۔
پنشنرز اور سرکاری ملازمین کے لیے کم از کم اجرت کی ایڈجسٹمنٹ کی جائیگی جبکہ 2023 کے لیے کم از کم اجرت کے اعداد و شمار کا تعین کیا گیا ہے۔ ترک صدر اردوان اور وزیر بلگین نے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے نئے پیغامات دیے۔
اس طرح کم از کم اجرت میں گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 94 فیصد، جولائی کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ اوسطاً اضافے کی شرح 70 فیصد سے زائد رہی۔
صدر اردوان کے اس بیان سے سرکاری ملازمین اور پنشن لینے والوں کی اجرت میں اضافہ ہو گااس اقدام سے صدر اردوان کو بھی انتخابی مہم میں فائدہ ہو گا ۔

اس سے قبل مہنگائی کے پیش نظر جولائی 2022 میں بھی ماہانہ اجرت میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن 6 ماہ بعد پھر سے اضافہ اور جولائی کے مقابلے میں 54.66 فیصد زیادہ اضافہ نہ صرف ترک عوام کے لئے ایک بہت بڑا ریلیف فراہم کرے گا بلکہ اس سے آئندہ سال جون 2023 کے صدارتی انتخابات پر بھی بہت گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

#ANKARA#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#turkiaINFLATIONturkey