ترکیہ نے پہلی ٹربوفان جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پہلی ٹربوفان جیٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔
ترکیہ نے اعلان کیا کہ اس نے اپنے پہلے فوجی ٹربوفان انجن کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے، جو کہ اہم آلات پر بیرونی انحصار کو روکنے کے لیے ملکی ٹیکنالوجیز پر انحصار کرنے کی ملک کی مہم میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
ترکیہ ایوان دفاعی صنعت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ TF6000 جیٹ انجن کو ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ترکیہ کو اپنے پہلے ففتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے، KAAN، جس نے حال ہی میں اپنی افتتاحی پرواز انجام دی، کے لیے پاور یونٹ تیار کرنے کے راستے میں صلاحیتیں اور ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں مدد کی جائے۔
ترک ایوان دفاعی صنعت کے صدرحلک گورجن کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے پہلے ٹربوفین انجن TF6000جس کو ترک ماہرین نے تیار کیا ہے پہلی بار قومی انجن ٹیسٹ سسٹم میں کامیابی کے ساتھ آزمایا گیا ہے۔

 

#ANKARA#jet#jetengine#kaan#PakTurkNews#TF6000turkey