ترکیہ روس اور یوکرین امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی روس اور یوکرین امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے لیے انقرہ کی تیاری کا اعادہ کیا ہے۔
کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اردوان نے 18 مارچ کے آخر میں پوتن کو مبارکباد دینے کے لیے فون کیا۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر اردوان نے اپنے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہ ترکیہ اور روس کے تعلقات میں مثبت راستہ نئے دور میں تیزی سے جاری رہے گاکہا کہ ترکیہ یوکرین میں مذاکرات کی میز پر واپسی کے لیے کوئی بھی سہولت کار کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر پوٹن 15 اور 17 مارچ کے درمیان ہونے والے انتخابات میں 87.8 فیصد ووٹ حاصل کر کے پانچویں مرتبہ دوبارہ روس کے صدر منتخب ہوئے۔

 

#ANKARA#PakTurkNews#peacetalk#ukrainerussiaturkey