دنیا کےطویل العمر آبادی والے ملکوں میں ترکیہ کا 53واں نمبر

انقرہ (پاک ترک نیوز)
یورپی ممالک میں آبادی میں اضافے کی شرح میں نمایاں کمی کے ساتھ گزشتہ دہائی کے دوران کل آبادی میں نوجوانوں کا تناسب تیزی سے کم ہوا ہے۔ جبکہ ترکیہ عمر رسیدہ آبادی والے ممالک کی عالمی فہرست میں 53 ویں نمبر پر ہے۔
برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے ایک پلیٹ فارم کی تحقیق کے مطابق جسے "آور ورلڈ ان ڈیٹا” کا نام دیا گیا ہے کی مرتب کردہ جامع فہرست پر یورپی ممالک کا غلبہ ہے۔ جو اوپر کے زیادہ تر نمبروں پر براجمان ہیں۔39.6 کی اوسط عمر کے ساتھ ترکیہ کو فہرست میں 53 ویں نمبر پر رکھا گیا۔
دریں اثنا ترکیہ کے شماریاتی ادارے کے مئی میں شائع ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق نوجوان آبادی 2022 میں ملک کی کل آبادی کا 15.2 فیصد تھی۔ اور یہ تعداد یورپی یونین کے تمام 27 رکن ممالک سے زیادہ تھی۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے عمر رسیدہ آبادی کی میزبانی کرنے والا ملک ویٹیکن ہے جس کی اوسط عمر 57.7 ہے۔
دوسری طرف جاپان 75سال کی اوسط کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر اور نائجر 14.5 کی اوسط عمر کے ساتھ اس فہرست میں سب سے نیچے ہے۔

#age#ANKARA#PakTurkNewsturkey