ترکیہ نے امریکا کی روسی میزائل دفاعی نظام یوکرین بھیجنے کی تجویز مسترد کردیا

 

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے امریکہ کی روسی میزائل دفاعی نظام یوکرین میں استعمال کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
ترک وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے ترکی میں موجود S-400 روسی میزائل دفاعی نظام یوکرین میں استعمال کرنے کی تجویز دی تھی جسے ترکیہ نے مسترد کردیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ میولوت کیووسگلو نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہم سے روسی دفاعی نظام S-400 کو یوکرین بھیجنے کا تھا جس پر ہم نے انکار کردیا تھا کیونکہ یہ تجویز ترکیہ کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ترکیہ کو یہ بھی تجویز پیش کی تھی کہ وہ یوکرین-روس جنگ کے تناظر میں اس میزائل دفاعی نظام کا کنٹرول امریکا یا یوکرین سمیت کسی دوسرے ملک کے حوالے کردے لیکن انقرہ بارہا کہہ چکا ہے کہ ترکیہ نے S-400 میزائل دفاعی نظام کو قومی سلامتی کیلئے خریدا ہے اور کسی دوسرے ملک کو اس میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ 2017 میں امریکہ سے فضائی دفاعی نظام خریدنے کی طویل کوششیں بے سود ثابت ہونے کے بعد ترکیہ نے روس کے ساتھ جدید ترین S-400 نظام کے حصول کے لیے معاہدہ کیا تھا۔

#ANKARA#istanbul#PakTurkNews#s400#ukraine#warAmericarussiaturkey