ترکیہ کی اسرائیلی آباد کاروں کی جانب مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی شدید مذمت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر اور اس کے آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاوا بولنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
انتہا پسند اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر Itamar Ben-Gvir نے مسجد اقصی کا دورہ کیا تھا ۔
وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ان اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کریں جو مسجد اقصیٰ کے تقدس اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر اس کی تاریخی حیثیت کو پامال کرتے ہیں اور کشیدگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
یروشلم اسلامی وقف کے ایک اہلکار کے مطابق گزشتہ روز انتہائی دائیں بازو کے یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی پر دھاوا بولاتھا۔
340 سے زائد آباد کار اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں حرم الشریف کے علاقے میں داخل ہوئے۔

#ANKARA#masjidaqsa#PakTurkNewsturkey