ترکیہ ،صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28مئی کو ہو گا

 

انقرہ (پاک ترک نیوز)ترکیہ میں صدارتی انتخابات 28 مئی کو ہونے والے ہیں کیونکہ پہلے مرحلے میں کسی بھی امیدوار نے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیے تھے۔
ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو 49.5 فیصد ووٹ حاصل کیے، ان کے اہم حریف کمال کلیک دار اوغلو کو 44.89 فیصد ووٹ ملے۔
64 ملین سے زیادہ لوگ پانچ سالہ مدت کیلئے صدر اور پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے ووٹ دینے کے اہل تھے۔

جولائی 2018 میں، اردوان کی صدارت جیتنے کے ایک ماہ بعد، ترکیہ نے وزیر اعظم کے عہدے کو ختم کرتے ہوئے پارلیمانی نظام سے صدارتی نظام میں تبدیل کر دیا۔ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہر پانچ سال بعد ایک ہی دن ہوتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں تین صدارتی امیدوار تھے: رجب طیب اردوان (اے کے پارٹی)، کمال کلیک دار اوغلو (سی ایچ پی)، اور سینان اوگان (اے ٹی اے)۔
تر صدر رجب طیب اردوان نے 14مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں 49.5فیصد جبکہ کمال کلیک دارااوغلو نے 44.89جبکہ اورسینان اوگا نے 0.44فیصد ووٹ حاصل کئے تھے ۔
یاد رہے کہ کوئی بھی امیدوار 14 مئی کو 50فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا ۔ اس لئے رن آف مرحلہ 28مئی کوہوگا ۔

 

#ANKARA#elecations#KemalKılıçdaroğlu#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğan#turkia#turkpresidentalelecationsturkey