ترکیہ دفاع میں مکمل طور پر خود مختار بننے کی کوشش جاری رکھے گا،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اپنی دفاعی صنعت کو مکمل طور پر خود مختار بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا
ترک صدر اردوان نے صوبہ چنکیری میں میونسپل انتخابی مہم کے کے دوران اپنی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس وقت تک اپنے راستے سے باز نہیں آئیں گے جب تک ہم دفاعی صنعت میں مکمل طور پر خود مختار ترکی کا ہدف حاصل نہیں کر لیتے۔
اردوان نے یہ بھی کہا کہ KAAN، ترکیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ 2028 میں فراہم کیا جائے گا، KAAN اس تاریخ کے بعد سے "ہمارے آسمانوں” کی حفاظت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ نے "TCG Anadolu کے بعد ایک اور بھی بڑا طیارہ بردار بحری جہاز” بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

 

#kaan#PakTurkNews#receptayyapurdgan#TurkishPresidentDefenceturkey