ترکیہ چین سے گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ٹیرف لگائے گا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ چین سے گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ٹیرف لگائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ نے چین سے گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اضافی ٹیرف کم از کم $7,000 فی گاڑی پر مقرر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق 7 جولائی سے ہوگا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر درآمد شدہ گاڑی کی قیمت سے 40 فیصد ٹیرف کا حساب $7,000 سے کم ہے تو $7,000 کا کم از کم ٹیرف وصول کیا جائے گا۔

 

#ANKARA#China#exports#imports#istanbul#PakTurkNewsCarsturkey