ترکیہ کا امریکہ سے F-16 جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور امریکہ نے F-16جنگی طیاروں کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں، واشنگٹن نے مذاکرات کے بعد 23 بلین ڈالر کے معاہدے کی اجازت دیدی ہے۔
جنگی جہاز خریدنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے تھے اور دونوں اطراف کے وفود تفصیلات کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔”
معاہدے کے تحت ترکیہ کو 40 نئے F-16طیارے دیئے جائیں گے جبکہ اس کے موجودہ بیڑے میں 79 جیٹ طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے گذشتہ ہفتے ترکیہ کی جانب سے نئے F-16جنگی طیاروں کی خریداری میں ”ایک اہم پیش رفت” کا خیرمقدم کیا اور انہیں صرف قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے دستیاب اب تک کے جدید ترین طیارے قرار دیا۔
جب تک ترکیہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی دستاویزات واشنگٹن نہیں پہنچ گئیں، امریکہ نے اس سودے کی اجازت نہیں دی۔
ایک سال سے زیادہ تاخیر کے بعد ترکیہ کی پارلیمنٹ نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی جو یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے باوجود متحد ہونے کے لیے مغربی ممالک کے لیے پریشانی کا باعث بنا۔

 

#ANKARA#fighterjet#istanbul#PakTurkNewsF 16turkey