انقرہ (پا ک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر برسا 5.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق شمال مغربی ترکیہ کا صوبہ برسا پیر کی صبح 5.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔
زلزلے کا مرکز بحیرہ مرمرہ میں تھا، زلزلہ کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کئے گئے ۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکز برسا کے مدنیا ضلاع کے ساحل سے 4.73کلو میٹر دور اور سطح سمندر سے 8.98کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔
زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور اسی مقام پر 3 منٹ بعد 4.5 شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
برسا کے گورنر محمود دیمیرتاش نے انادولو ایجنسی (اے اے) کو بتایا: اب تک، ہمیں مدنیا اور گیملک سے کوئی منفی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، متعلقہ ٹیمیں میدان میں فعال طور پر موجود ہیں۔