ترکیہ کا سائپر۔2فضائی دفاعی نظام کا پہلا کامیاب تجربہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نےشمالی صوبے سینوپ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی دفاعی نظام سائپر-2 کا پہلا تجربہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیاہے۔
ڈیفنس انڈسٹریز پریذیڈنسی (ایس ایس بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس پیشرفت کی تصدیقکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایس ایس بی۔ایسلسان،راکٹسان اور ترکی کی سائنسی اور تکنیکی ریسرچ کونسل (توبی تک) نے ڈیفنس انڈسٹری ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کیے جانے والے اس تجربے میں پراجیکٹ کے مستقبل کے مراحل سے آگاہی اور فلائٹ ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔
بیان کے مطابق فضائی دفاعی نظام سائپر-1کی مقبولیت کے بعد اب بیک وقت فضائی دفاعی نظام سائپر-2 کی تیاری کے مختلف مراحل طے کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ ان دونوں فضائی دفاعی نظاموں میں زمینی نظام، بشمول ریڈار، کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر، میزائل لانچ سسٹم اور کمیونیکیشن نیٹ ورک یکساں ہیں۔ تاہم سائپر-2 کی تمیز اس کی توسیعی آپریشنل رینج اور اونچائی پر پرواز کی صلاحیت ہے، جو اس کے میزائلوں کو زیادہ فاصلے تک موثر بناتی ہے۔

#ANKARA#defencesystem#PakTurkNews#syprusDefenceturkey