ترکیہ سے یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات جلد بحال ہونگے، ذرائع یورپی یونین

برسلز (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی یورپی یونین میںشمولیت کا کئی برسوں سے رکا ہوا عمل بحال کرنے کے لئےمزاکرات جلد متوقع ہیں۔جبکہ آئندہ موسم خزاں میں ترکیہ کے لیے ویزا کو آزاد کرنے کے معاملے پر بات چیت ہو گی۔
اس امر کا انکشاف اتوار کے روز یورپی یونین کے ایک اہم عہدیدارنے ترکیہ کے تنظیم سے الحاق کے لیے انقرہ-یورپی یونین مذاکرات کے عمل کی متوقع بحالی کا ذکر کرتے ہوئے کیا ہے۔
گزشتہ ماہ صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ انقرہ کی جانب سے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے لیے راہ ہموار کرنے کے بعد انہیں توقع ہے کہ یورپی یونین الحاق کی بات چیت دوبارہ شروع کر دے گی۔
یورپی یونین کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ہونے والی بحث کا نتیجہ غیر یقینی تھا۔ تاہم ترکیہ ایک امیدوار رہےجو بہت سے شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ مفادات کے ساتھ ایک "اہم ملک” ہے۔اس ضمن میںانقرہ الحاق کے عمل کو دوبارہ متحرک کرنے، ای یو۔ ترکیہ کسٹمز یونین کو اپ ڈیٹ کرنے، باقاعدہ اعلیٰ سطحی مکالمے، ویزا لبرلائزیشن اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر زور دے رہا ہے۔
لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے بعد صدر اردوان نے کہا تھا کہ ویزا لبرلائزیشن اور کسٹمز یونین سے متعلق یورپی یونین سے مثبت اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ترکی کے حق میں ہوں گے۔یورپی کمیشن کی صدرارسلاوانڈر لئین نے بھی آج ہمیں اس کے بارے میں کچھ مثبت باتیں بتائیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے مشیرعاکف کلچ گاتکے مثبت پیش رفت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

#ANKARA#barsils#europeunion#PakTurkNewsEUturkey