ترکیہ کی میک اپ اور کلسینگ کے سامان کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

استنبول (پاک ترک نیوز)
رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ترکیہ میں تیار ہونے والے میک اپ اور کلسینگ کے سامان کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
کاسمیٹکس اینڈ کلیننگ پراڈکٹس انڈسٹری ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے پہلے نو مہینوں میں ترکیہ کی کاسمیٹکس سیکٹر کی برآمدات 1.07 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ جو اس شعبے کی برآمدات کے سال بہ سال تناسب میں 19 فیصد کا اضافہظاہر کرتی ہے ۔اس شعبے کی برآمدات میں بالوں، جلد اور سورج کی روشنی سے بچاؤکی مصنوعات، ڈیوڈورنٹ، پرفیوم، میک اپ اور شیونگ کا سامان اور منہ اور دانتوں کی صحت کے لیے مصنوعات شامل ہیں۔جبکہ کاسمیٹکس مصنوعات کی برآمدات 150 سے زائد ممالک میں کی گئی ہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق صابن اور گیلے مسح کی مصنوعات کاسمیٹک مصنوعات کی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ رکھتی ہیں۔ اور یہ مصنوعات بنیادی طور پر امریکہ، عراق اور روسی فیڈریشن کو برآمد کی جارہی ہیں۔انکے علاوہ اس شعبے کی برآمدات میں نمایاںحصہ رکھنے والی دیگر مصنوعات میں شیونگ پروڈکٹس اور ڈیوڈورنٹ شامل ہیں۔ جو بنیادی طور پر روس اور ہالینڈ کو برآمد کیے جاتے ہیں۔ بالوں کی مصنوعات زیادہ تر عراق اور ایران کو برآمد کی جاتی ہیں۔جب کہ خوبصورتی، میک اپ اور جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات لیبیا اور امریکہ کو برآمد کی جاتی ہیں۔
مزید براں ترکیہ کی کاسمیٹکس اینڈ کلیننگ پراڈکٹس انڈسٹری ایسوسی ایشن نے عندیہ دیا ہے کہ اس شعبے کی برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اور وہ توقع کرتے ہیں کہ سال کے آخر میں برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ہو گا۔ جو اس سال کے اختتام تک تقریباً 1.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیںگی۔

#ANKARA#cosmatics#istanbul#makeup#PakTurkNews#pakturknwsturkey