ترکیہ کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کان نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کان نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔
تفصیلات کےم طابق ترکیہ کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے کان نے اپنی پہلی پرواز مکمل کی، یہ ملک کی اپنی فضائیہ کو اپ گریڈ کرنے اور بیرونی انحصار کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ترکش ایرو سپیش انڈسٹریز کی جانب سے شیئر کر گئی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ KAAN ففتھ جنریشن جنگی طیارے نے شمالی انقرہ کے ایک ایئر بیس سے پہلی اڑان بھری ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہناہے کہ کان کی پرواز ایک اور "نازک حد” کی نشاندہی کرتی ہے۔
اردوان نے مغربی علاقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہم نے ترکیہ کی دفاعی صنعت کے قابل فخر دنوں میں سے ایک کا تجربہ کیا۔ ہمارے آبائی جنگی طیارے KAAN نے آج اپنی پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔ ترکیہ نے پانچویں نسل کا لڑاکا طیارہ تیار کرنے کی ایک اور اہم حد کو عبور کیا۔

 

#ANKARA#kaan#PakTurkNews#RecepTayyipErdoğan#turkishaerospaceindustry#TurkishPresidentDefenceturkey