ترکیہ کی صنعتی پیداوار جولائی میں 7.4فیصد رہی، ترک سٹیٹ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی صنعتی پیداوار میں جولائی میں پچھلے سال کے تقابل میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ البتہ ماہانہ بنیادوں پر رواں سال جولائی میں پچھلے دو مہینوں کے مقابلے میں 0.4فیصد کمی آئی تھی۔
ترکیہ کے شماریاتی ادارے (ترک سٹیٹ) کی جانب سے 11 ستمبر کو جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار ظاہرکرتے ہیں کہ مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں بھی سال بہ سال 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ کیپٹل گڈز سیکٹر کی پیداوار میں سالانہ اضافہ 25.6 فیصد تھا۔
درمیانی اشیا کی پیداوار میں جولائی 2022 سے 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔ پائیدار اشیا کے شعبے میں 16 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔توانائی کے شعبے میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جولائی میں پیداوار میں 0.9 فیصد اضافہ ہواہے۔
تاہم ترک سٹیٹنے کہا ہے کہ جون اور مئی میں ماہانہ بنیادوں پر 1.2 فیصد اور 1.4 فیصد اضافے کے بعد جولائی میں صنعتی پیداوار میں 0.4 فیصد ماہانہ کمی واقع ہوئی۔

#ANKARA#economy#PakTurkNews#turkstatturkey