ترکیہ کو گزشتہ برس سیاحت سے آمدن 54.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی گزشتہ سال سیاحت کی آمدنی 54.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ کی سیاحت کی آمدنی 2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال 16.9 فیصد بڑھ کر 54.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد 10 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 49.2 ملین ہو گئی۔
وزیر خزانہ مہمت سمیک سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ سیاحت کی آمدنی 55.6 بلین ڈالر کے ہدف سے کم رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اس سال زائرین کی تعداد بڑھ کر 59.4 ملین ہو جائے گی اور سیاحت کی آمدنی $59.6 بلین ہو جائے گی، کیونکہ 2024 میں سیاحت کی صنعت کی مضبوط کارکردگی جاری رہے گی۔
ترک شماریاتی ادارے (TÜİK) نے کہا کہ جہاں انفرادی اخراجات سیاحت کی کل آمدنی کا 41 بلین ڈالر بنتے ہیں، وہیں مزید 13.25 بلین ڈالر پیکج ٹور کے اخراجات سے آئے۔

 

#ANKARA#foregintourist#PakTurkNews#toufist#touristtourismturkey