انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی عراق میں PKK کے 14 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
وزارت دفاع نے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فضائیہ کے فضائی حملوں میں شمالی عراق میں PKK کے 14 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
ترک وزارت دفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ہماری فضائیہ نے شمالی عراق کے گارا، حکورک اور قندیل علاقوں میں 14 اہداف کو نشانہ بنایا جو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال تھے۔
جن اہداف کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ان میں "غاریں، پناہ گاہیں، بنکرز اور اسٹور ہاؤسز” شامل تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے کچھ میں مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ پی کے کے دہشت گرد گروپ کے ارکان اور دیگر دہشت گرد عناصر کو بے اثر کر کے شمالی عراق سے ترکیہ اور اس کی سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو ختم کرنے اور آرٹیکل 51 سے پیدا ہونے والے اپنے دفاع کے جائز حقوق کے مطابق سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔