ترک ڈرون 40 ممالک کے آسمانوں کی حفاظت پر مامورہیں ،وزیر صنعت و ٹیکنالوجی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ تقریباً 40 ممالک کے آسمانوں کو ترکیہ کے ڈرونز کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں ملک کے اہم کردار اور ان کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا جس کی وجہ سے اس صنعت کو اس کی لوکلائزیشن کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا۔
صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مہمت فاتح کاکر نے بتایا کہ ترکیہ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ تقریباً 40 ممالک کے آسمانوں کو ترک ڈرون کے ذریعے سے محفوظ کیا جاتا ہے۔
وزیر صنعت و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ میں دفاعی صنعت میں ہماری لوکلائزیشن کی شرح 20% سے بڑھ کر 80% سے زیادہ ہو گئی ہے۔ تقریباً 3,500 کمپنیاں اس صنعت سے وابستہ ہیں ۔اس صنعت سے 80ہزار افراد کو روزگار ملا ہے ۔

#ANKARA#drones#PakTurkNews#uavsDefenceturkey