ترک صدر اردوان نے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم کو خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوخصوصی ایوارڈ سے نواز دیا ہے۔
ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی۔یہ ایوارڈ پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم لیڈر نے وصول کیا۔
یاد رہےکہ زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم 7فروری کو ترکیہ روانہ ہوئی تھی،پاک آرمی کی ٹیم 22 فروری 2023 تک متاثرہ علاقے میں موجود رہی۔
پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 91 سائٹس کو سرچ کیا اور 8 افراد کوزندہ نکا لا، ریسکیو ٹیم نے 7افراد کی شناخت کی جبکہ 138 جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیم کامیاب مشن کے بعد 23فروری کو پاکستان واپس پہنچی،پاکستان واپسی پر ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا،
استنبول ایئرپورٹ پر ترکیہ کے اعلی ٰفوجی و سول حکام نے پاک آرمی کی ریسکیو ٹیم کو رخصت کیا،پاک فوج اپنے برادر اور مشکل میں گرفتار ممالک کے ساتھ ہر وقت موجود ہے اور رہے گی۔

##earthquakeinturkey#ANKARA#pakistanirescueteam#PakTurkNews#rescueearthquaketurkey