اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔
ترک صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے بحیثیت وزیراعظم انتخاب پر خوشی ہوئی۔ پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے اردوان کے تہنیتی جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ترکیہ نے ہمیشہ فلسطین کے تنازعات پر آواز بلند کی جو لائق تحسین ہے۔ مسلم ممالک ترکیہ کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ رجب طیب ایردوان ایک تجربہ کار رہنما ہیں۔ ہمیں ان کے تجربہ سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اردوان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔