ترک صدر کا آرمینیائی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے 11 ستمبر کو علاقائی استحکام اور دوطرفہ تعلقات سمیت متعدد مسائل سے نمٹنے کے لیے فون کال کی ہے۔جس میںرہنماؤں نے پائیدار ہم آہنگی کے قیام کی اہمیت پر زور دیا جس سے علاقے کے تمام ممالک کی ترقی اور فلاح و بہبود کو فائدہ پہنچے گا۔
ترک محکمہ اطلاعات نے منگل کے روز جاری ہونے والے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دونوں رہنماؤں نےکاراباخ کے معاملے کے حل کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔
یہ فون کال آذربائیجان کے علاقے کاراباخ میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے حوالے سے ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ کیونکہ یہ پریشان کن پیش رفت باکو اور یریوان کے درمیان جاری امن مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
کاراباخ کے آرمینیائی باشندوں نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے انتخابات میں حصہ لیا۔ جس پر آذربائیجان اور یورپی یونین کی جانب سے بھی شدید تنقید کی گئی۔اردوان نے ہفتے کے آخر میں نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیئیف کے ساتھ بھی فون پر بات چیت کی تھی۔

#ANKARA#PakTurkNews#receptayyapurdganArmeniaturkey