ترک حکمران جماعت اے کے پارٹی نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) نے 14 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنی مہم کا باضابطہ آغاز کیا جبکہ اس نے اپنے وجود کی دوسری صدی میں ترکیہ کو آگے بڑھانے کے لیے میگا پراجیکٹس کا ایک سلسلہ شروع کرنے کا عہد کیا۔
اے کے پارٹی کی جانب سے اگلے مہینے ہونیوالے انتخابات میں فتح کی صورت میں شہر کے جدید ہسپتالوں ،یورپ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے اور دفاعی صنعت ،تیل کی دریافتوں تک، ملک کو "ترقی کے دور” میں لے جانے کا وعدہ کر رہی ہے۔
پارٹی 20 سال قبل اقتدار میں آئی تھی جب ترکیہ مہنگائی کے ایک دور سے ابھرا تھا، اس وقت کے اتحاد پر بدانتظامی کا الزام لگانے کے بعد ایک اچھی حکومت کا وعدہ کیا تھا۔ اپنی کامیابی کے عروج پر، ترکیہ نے اپنے 85 ملین لوگوں کے معیار زندگی میں اضافے کے ساتھ ایک طویل معاشی عروج کا لطف اٹھایا۔

 

#akparty#ANKARA#century#hospital#PakTurkNews#rajabtayyaburdgan#turkprsidentturkey