متحدہ عرب امارات کا ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لئے رمضان کا تحفہ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رمضان المبارک کے مقدس اسلامی مہینے کے دوران ترکیہ اور شام کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے باسیوں کے لئے 200 ٹن کھجور بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پہلا طیارہ جس میں 28 ٹن کھجوریں لیکر غازی انتیپ کےہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے لائی گئی کھجور کی نقل و حمل مکمل ہونے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روزہ داروں کے لئے کھجوروں کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔ اس وقت کھجوریں گوداموں میں محفوظ کی جا رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سامان لے کر بھیجے گئے طیاروں کی تعداد بڑھ کر 223 ہو گئی ہے۔ اور اب تک 7,176 ٹن انسانی امدادی سامان زلزلہ زدہ علاقے میں بھیجا گیا ہے۔

##earthquakeinturkey#anakra#PakTurkNews#unitedarabemiratesearthquaketurkeyUAE