یوکرین کا ترکیہ کے ساتھ ڈرون کی مرمت اور دیکھ بھال کا معاہدہ

کیف (پاک ترک نیوز)یوکرین کی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یوکرین میں ڈرون کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے ایک سروس سینٹر بنانے کیلئے ترک ڈرون میگنیٹ بایکر مکینا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
یوکرین نے فروری 2022میں روسی حملے کے بعد ڈرون کی مقامی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ۔
وزارت کے ریاستی سکریٹری کوسٹیانٹین واشچینکو نے ایک بیان میں کہا کہ سروس سینٹر کا قیام یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے ہماری فتح کو قریب لانے میں مدد ملے گی۔
گزشتہ ہفتے ڈرون ٹیکنالوجی کے سربراہ میخائیلو فیڈروف کا کہنا ہے کہ ڈرون کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا گیا ہے۔ 10,000 سے زیادہ ڈرون آپریٹرز کو تربیت دی گئی ہے جس میں 10,000 مزید تربیت یافتہ ہیں۔

#drone#dronetechnology#PakTurkNews#ukrainerussiaturkey