ترکیہ کی ثالثی میں ہونیوالے اناج معاہدہ سے یوکرین اچانک دستبردار

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ثالثی میں ہونیوالے اناج معاہدے سے یوکرین نے اچانک دستبرداری کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق روس، یوکرین اور ترکیہ کے درمیان دو ماہ تک جاری رہنے والی بات چیت کا مقصد بحیرہ اسود کی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا، مبینہ طور پر ایک معاہدہ طے پا گیا، جس کے اعلان کے لیے انقرہ تیار تھا۔ تاہم، معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق، کیف کی اچانک دستبرداری نے معاہدے کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات اقوام متحدہ کی طرف سے توجہ دلانے کے بعد ترکیہ کی ثالثی میں ہوئے تھے اور معاہدے کے قریب پہنچ کر اچانک یوکرین نے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ میں”بحیرہ اسود میں تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے” ایک معاہدہ طے پایا تھا اور اگرچہ یوکرین اس پر باضابطہ طور پر دستخط نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن کیف نے صدر رجب طیب اردوان کو 30 مارچ کو اس کا اعلان کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ تاہم بالکل آخری لمحات میں، یوکرین اچانک باہر نکل گیا، اور معاہدہ ختم ہو گیا۔

 

#akara#ANKARA#grain#graindeal#PakTurkNews#ukraine#UN#unitednationrussiaturkey