یوکرین کا پہلا کارگو جہاز نئی راہداری کے ذریعے ترکیہ پہنچ گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) یوکرین کا پہلا کارگو جہاز نئی راہداری کے ذریعے ترکیہ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق یوکرین کے بحیرہ اسود کوریڈور میں روسی بلاک شدہ بندرگاہ سے نکلنے والا پہلا بحری جہاز ترکیہ کے آبنائے باسفورس میں اپنے سفر کی جانب رواں دواں ہے ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل یوکرین کا پہلا کارگو جہاز اوڈیسا کی بندرگاہ سے بحیرہ اسود میں نئی راہداری کے راستے سے روانہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ روس نے جولائی کے وسط میں ترکیہ اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے یوکرینی بندرگاہوں اور اناج کے سائلو پر باقاعدہ فضائی حملے کیے ہیں اور دھمکی دی ہے کہ یوکرین سے نکلنے والے کسی بھی بحری جہاز کو ممکنہ فوجی اہداف کے طور پر سمجھا جائے گا۔
روس کی جانب سے ان دھمکیوں کے باوجود یوکرین نے گزشتہ ہفتے بحیرہ اسود میں ایک انسانی ہمدردی کی راہداری کا اعلان کیا تھا تا کہ بندرگاہوں میں پھنسے کارگو جہازوں کو روانہ کیا جا سکے ۔ یوکین کی جابن سے کہاگیا ہے کہ وہ مکمل شفافیت کا وعدے کرتے ہیں کہ یہ کارگو جہاز کسی فوجی مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوں گے ۔

#ANKARA#cargo#cargoship#PakTurkNews#ukraine#Ukraine’sBlackSeacorridorrussiaturkey