امریکی صدرترکیہ کو ایف16طیاروں کی فروخت چاہتے ہیں، ترجمان قومی سلامتی کونسل

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی حکومت ترکیہ کو ایف۔16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے حوالے سے "آگے بڑھنا” چاہتی ہے۔اور اس سلسلے میں صدر جو بائیڈن کے مؤقف میں کو ئی تبدیلی نہیں آئی۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے گذشتہ شب اپنی میڈیا بریفنگ میں بتائی۔کربی سے جب پوچھا گیا کہ کیا اتوار کو ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل کانگریس کی جانب سے کوئی اشارہ موصول ہوسکتا ہے تو کربی نے کہا کہ "صدر کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ ہم اب بھی اس پر آگے بڑھنا چاہیں گے۔”
انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ میری سفارش یہ ہوگی کہ اس سوال کے جواب کے لئے شاید سینیٹر (باب) مینینڈیز کے دفتر یا (کیپیٹل) ہل کے لوگوں سے بات کریں کہ ان کی توقعات کیا ہیں۔میں صرف صدر کے لیے بات کر سکتا ہوں اور ایف۔16ر آگے بڑھنے کی ان کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
نیٹو کا رکن ترکیہ اپنی فضائیہ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اپنے موجودہ جنگی طیاروں کو جدید بنانے کے لیے کوشاں ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والے امریکی تکنیکی مذاکرات سے 40 لاک ہیڈ مارٹن ایف۔16 جیٹ طیارے اور تقریباً 80 جدید کاری کٹس خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ اس فروخت کی حمایت کرتی ہے اور اس کی منظوری حاصل کرنے کے لیے غیر رسمی بنیادوں پر کانگریس کے ساتھ مہینوں سے رابطے میں ہے۔ تاہم حکومت اب تک کانگریس سے گرین لائٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

#ANKARA#f16#PakTurkNews#turkia#washgitondc#washingtonturkey