وزیر تعلیم و معدنیات سید سردار سے ترک تعاون تنظیم کے نائب صدر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ سے ترک تعاون تنظیم (ٹیکا) کے نائب صدر Dr. Umit Naci Yorulmaz کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ترک وفد میں ٹیکا کراچی کے سربراہ حلیل ابراہیم بصران، ٹیکا ایکسپرٹ صالحہ تونا بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالج یجوکیشن آصف اکرام، ایڈیشنل سیکریٹری ڈولپمیںٹ قدیر انصاری، چیف پروگرام مینجر ڈاکٹر جنید سموں بھی موجود تھے۔
وفد کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ ٹیکا پاکستان میں صحت، تعلیم، سیاحت اور ووکیشنل سیکٹر میں کام کر رہا ہے۔
(ٹیکا) کے نائب صدر Dr. Umit Naci Yorulmaz کا کہنا تھا کہ ہم برادرانہ ملک کی حیثیت سے مختلف شعبوں خاص طور پر تعلیم کی ترقی کے لیے مزید کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے سندھ میں سیلاب صورتحال کے بعد تعلیم کے شعبہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بات کی۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد اسکولز کی بحالی کا کام جاری ہے۔ سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کی کامیاب مثالیں موجود ہیں۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تعلیم کے شعبہ میں مواقع موجود ہیں۔ٹیکا کے منصوبے پاکستان اور ترکی کے مابین دوستی کے رشتوں کو مزید مستحکم کریں گے۔
ٹیکا کے وفد نے سندھ کے اسکولز میں سائنس اور آئی ٹی لیبز کو فعال کرنے کے سلسلے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

#PakTurkNewsturkey