ویلز (پاک ترک نیوز)
ترکیہ نے یوئیفا یورو کپ2024 کےکوالیفائرمیچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو2-0سے شکست دی۔
گذشتہ شب ویلز کےسامسن نیو 19 مئیس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے نویں منٹ میںہونے والے گول کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (VAR) کے معائنہ کے بعد ترکیہ کےذکی چلک کو آف سائیڈ کر دیا گیا۔
ویلز کے مڈفیلڈر جو موریل کو 41 ویں منٹ میں فریدی کادی اولو کو خراب ٹیکل کرنے کے بعد ریڈ کارڈ کے ساتھ باہر بھیج دیا گیا۔
ترک کپتان ہاکان چلہان اولو کی پینلٹی کک جو ایرون رمسی کے ہینڈ بال کے بعد دی گئی تھی کو ویلز کے گول کیپر ڈینی وارڈ نے 64 ویں منٹ میں بچا لیا۔
70ویں منٹ میںامت نیئر نے ایک گول ویلز کے جال میں ڈالا لیکن ہینڈ بال کی وجہ سے اسےمسترد کر دیا گیا۔تاہم نیئر نے دو منٹ بعد ایک اور گول داغ کر آخر کار ترکیہ کو 1-0سے برتری دلا دی۔اسکے دس منٹ بعدنوجوان ترک سٹار اردا گلر کی چیختی ہوئی لانگ رینج شاٹ نے ویلز کے گول کے اوپر بائیں کونے میں جگہ بنا لی ۔اور یوں 80ویں منٹ میں ترکیہ کی برتری کو 2-0 کر دیا۔
ترکی کے گول کیپر میرٹ گنوک نے پورے کھیل میں ترکی کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے مخالف کھلاڑیوں کے کئی اہم حملے ناکام بنائے ۔
اب گروپ لیڈر ترکیہ کے 9 پوائنٹس ہیں جبکہ گروپ ڈی میں ویلز کے 4 پوائنٹس ہیں۔گروپ ڈی میں ترکیہ اب اپنے اگلے گروپ میچ میں 8 ستمبر کو آرمینیا سے مقابلہ کرےگا۔