انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ یونان کے ساتھ ہمیں سنگین مسائل لاحق ہیں جنہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔
ترکیہ کے وزیر دفاع خلوصی آقار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یونان کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں مگر یونان اس بارے خاموش ہے۔یونان کے ساتھ ہمیں سنگین مسائل لاحق ہیں جنہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں البتہ یونان نے اس بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونان کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیز حرکات پر ہمیں جواب دینے کا حق حاصل ہے تاہم ہم بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں ، ہم نے یونان کو متعدد بار متنبہ کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے، اشتعال انگیزی بند کرے اور ہم سے بات کرے مگر وہ سنجیدہ نظر نہیں آتا۔
انکا کہنا تھا کہ یونانی حکام کی جانب سے چند روز قبل ہمارے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں پریشان کیا گیا ہے اور وہ ہمارے خلاف اشتعال انگیز حرکات کرتے رہتے ہیں۔