اسلام آباد ،ترکیہ کے سفارتخانے میں ہفتہ پکوان کا آغاز

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترکیہ سفارت خانے میں 7 روز ’ہفتہ پکوان‘ کا آغاز کر دیا گیا جو 27 مئی تک جاری رہے گا۔
ترک سفارت خانے میں سفیر مہمت پاچاجی نے ہفتہ پکوان کا افتتاح کر دیا، انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ ہفتہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا جا رہا ہے۔
پاچاجی نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ انھوں نے کہا ہفتہ پکوان میں ترک صوبہ ہاتائے خصوصاً انطاکیہ شہر کے انواع و اقسام کے پکوان متعارف کرائے گئے ہیں جو کہ عربی تہذیب و تمدن کے عکاس ہیں۔


ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر صوبہ ہاتائے میں انطاکیہ شہر 650 سے زیادہ پکوانوں کے باعث مشہور ہے۔
ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے بعض علاقوں کے پکوان، پاکستانی کھانوں سے مشابہ ہیں، بالخصوص خیبر پختون خواہ اور شمالی علاقہ جات اور ترک کھانوں میں خاصی مماثلت ہے۔
ترک سفیر نے کہا کہ یہ وہی ہاتائے صوبہ ہے جو کہ حالیہ زلزلے میں شدید متاثر ہوا ہے، ہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کا کام کر رہے ہیں، انھوں نے کہا ترک کھانے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ترکیہ کی روایات اور ثقافت سے آگہی کا ذریعہ ہیں۔


مہمت پاچاجی کا مزید کہنا تھا کہ پکوانوں میں صوبہ ہاتائے کا خاصا کالی مرچ کے نان، موتابال، ہومس، کیسیر، ترے کباب، کاپسا چاول توجہ کا مرکز ہیں۔

#ANKARA#food#islamabad#islamabaembassy#MehmetPaçacı#paktruknews#turkembassidor#turkiaturkey