براؤزنگ زمرہ

کالم / بلاگز

یہ تماشا بند کیجیے

الیاس مجید شیخ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں شعور کی ابتدائی منزلیں طے کر رہا تھا۔ ہمارے والد ہر حساس موقع پر ہماری رہنمائی کیا کرتے تھے۔ انھوں نے اپنے بڑے بوڑھوں سے یہی سیکھا تھا کہ خوشی غمی کے مواقع پر کبھی یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کون بڑا ہے اور کون چھوٹا۔ خوشی ہو تو لوگوں کی خوشیوں میں شامل ہوا جاتا ہے اور خدا ناخواستہ کوئی افسوس ناک واقع ہو جائے تو متعلقہ خاندان کے غم میں شریک ہوا جاتا ہے۔ ایک بار والد صاحب کے قدرے دور پار کے رشتے دار کا…

عمران خان کو پھانسی لگانے کا منصوبہ

(تحریر میاں افتخار رامے) میں آفس میں اپنی سیٹ پر بیٹھا مریم نواز کے خطاب کا انتظار کررہا تھا جو اس نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے کرنا تھا۔ اس دوران ایک دوست مجھ سے ملنے آیا تو حال احوال کے بعد میں نے پہلا سوال ہی ضلِ شاہ کے قتل کے بارے میں کیا کہ اگر 2002 میں قانون میں تبدیلی کرکے پولیس کے اختیارات میں اضافہ نا کیا جاتا تو شاید ضلِ شاہ جیسے بے گناہ لوگوں کا قتل عام اتنا آسان نا ہوتا جتنا آج کہ دور میں ہے ۔ اس نے میری ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب میں آپ کی بات سے…

کیا علی بلال المعروف ضلِ شاہ کو قتل کیا گیا؟

(تحریر میاں افتخاررامے) بدھ کے روز میری آفس سے چھٹی تھی کیونکے میری بھابی چند ماہ سے برین ٹیومر کے خطرناک مرض کا شکار ہیں تو چیک اپ کے لیے میں نے سرجی میڈ اسپتال کے نامور پروفیسر منظور صاحب سے بدھ کا ہی ٹائم لیا ہوا تھا ۔ پروفیسر صاحب کا اسپتال ظفر علی خان روڈ پر واقع ہے شام کے وقت ہم گھر سے اسپتال کے لیے نکلے تو مال روڈ پر ٹریفک کا رش معمول سے زیادہ تھا ، بہت دیر ہم ٹریفک میں پھنسے رہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مجھے علم تھا کے تحریک انصاف کی…

چھوڑو جی! قانون کا کیا ہے؟

الیاس مجید شیخ کوئی کہتا ہے،ہمارے سیاست دان موجودہ صورتِ حال کے ذمہ دار ہیں۔ کسی کا کہنا ہے، ریاستی اداروں نے ہمیں اس جگہ پہنچا ڈالا۔ کسی کی رائے ہے، ہم تو قوم ہیں ہی نہیں۔ کوئی نظام کو گالی دیتا ہے تو کوئی نظام بنانے والوں کو۔ کسی کے مجرم اربابِ اختیار ہیں تو کسی کی انگلی ہمارے نام نہاد مصلح علمائے دین پر اٹھتی ہے۔ میں سب سے متفق ہوں۔ لیکن اس اختلاف کے ساتھ کہ بڑے بوڑھوں سے سن رکھا ہے: 'کتّا کنویں سے نہ نکالا جائے تو لاکھ جتن کر لو، پانی پاک نہ ہو گا'۔ حکمت کی ایسی باتوں کو سمجھنے کے لیے…

38.2اوورز ،4وکٹیں اور 483رنز

آر اے شمشاد گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن 8میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایونٹ کا 25ویں میچ کھیلا گیا ۔ یہ میچ کئی حوالوں سے شہرت اختیار کرتا جا رہاہے۔ اس میچ میں پشاورزلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بدولت 240کا ایک بڑا مجموعہ حاصل کیا ۔ اس مجموعے پشاورزلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 115رنز کی اننگز کھیلی تاہم پشاورزلمی اتنا بڑا مجموعہ حاصل کرنے کے باوجوداس میچ میں شکست سے دوچار ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب…

عمران خان کی گرفتاری

(تحریر میاں افتخاررامے) میں گھر سے آفس کے لیے نکلنے لگا تو ایک دوست کا میسج آیا کے آج عمران خان ہر حال میں گرفتار ہو جائے گا میں نے سوچا ایسی افواہیں تو تین ماہ سے پھیلائی جا رہی ہیں۔ خبر کو کنفرم کرنے کے لیے میں نے دوسرے دوست کو فون ملا جو عرصہ دراز سے اہم پوسٹ پر پولیس میں اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔ میں پوچھا کے کیا آپ لوگ آج عمران خان کو گرفتار کر لیں گے تو انہوں نے جواب دیا جناب تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ سن کر میں گھبرا گیا اور جلدی سے فون بند کر دیا۔ خبر ہی اتنی بڑی تھی کے مجھے کچھ سمجھ…

ڈار اور ڈالر

( تحریر: میاں افتخار رامے) میرا صبح کا ناشتہ اکثر وبیشتر تائے کے ہوٹل سے آتا ہے ، میں سویا ہوتا ہوں تو تقریبا ایک بجے روزانہ دروازہ ناک ہوتا ہے تو میں نیند میں ہی پوچھتا ہوں کے کون ہے جواب آتا ہے سر ناشتہ لے کر آیا ہوں، کل مجھے کسی نے اٹھایا ہی نہیں اور میں بھی سویا رہا جب اچانک میری انکھ کھلی تو موبائل پر میں نے ٹائم دیکھا تودن کے ڈھائی بج رہے تھے ۔ نیند سے بیدار ہونے کے بعد میں بڑا پریشان ہوا کے آج تائے نے ناشتہ نہیں بھجوایا کیا وجہ بنی ، پہلے میں نے سوچا جلدی سے…

90 روز میں الیکشن ہوں گے یا نہیں آئین اور قانون میں جنگ چھڑ گئی

تحریر: میاں افتخار رامے میں روزانہ دن میں دو مرتبہ خان بابا کے ہوٹل پر چائے پینے لازمی جاتا ہوں۔ دن میں تو ہوٹل پر تل دھرنے کو جگہ نہیں ہوتی لیکن رات کو ہوٹل پر رش نہیں ہوتا۔ بلکے جب میں آفس سے واپس آتا ہوں تو ایکا دوکا لوگ خان بابا کے ہوٹل پر موجود ہوتے ہیں ۔مجھے دیکھتے ہی خان بابا سمجھ جاتا ہے کہ صاحب کو کڑک والی چائے چاہیے۔ کل جب میں رات کو آفس سے واپسی پر خان بابا کے ہوٹل پر چائے پینے کے لیے رکا تو خان بابا نے کہا میاں صاحب آپ سے کچھ پوچھنا ہے میں…

ترکوں کی محبت کا جواب دیں

رئوف کلاسرا آٹھ اکتوبر 2005 کا دن قیامت بن کر پاکستان کے لیے آیا۔ اس دن ترکی میں پاکستانی ڈپلومیٹ امجد مجید عباسی سفارت خانے میں وقت سے پہلے پہنچ گئے تھےکہ زلزلے کی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں۔انہوں نے ٹی وی لگایا تاکہ وہ پاکستان میں ہونے والی تباہی کا اندازہ لگائیں۔ ابھی صرف اسلام آباد کی حد تک خبریں آرہی تھیں کہ ٹاور گر گیا تھا۔شمالی اور دیگرعلاقوں میں ہونے والی تباہی کا اندازہ کسی کو نہ تھا۔ اس وقت ان کے انٹرکام پر بیل ہوئی۔ آپریٹر نے بتایا کہ ترکی کے وزیراعظم…

وحدت فکر کیوں مفقود ہے؟

اسلم اعوان پشاور کے ریڈ زون میں واقع پولیس لائن کی جامع مسجد میں دہشتگردانہ حملہ میں کم وبیش 102نمازیوں کی شہادت اور49کے شدید گھائل ہو جانے کا سانحہ دراصل قومی لیڈر شپ کی ذہنی تھکاوٹ کے باعث پیدا ہونے والی سیکیورٹی کی خامیوں کا شاخسانہ ہے،بے یقینی کا یہی آشوب صرف ایوان اقتدار پر ہی سایہ فگن نہیں بلکہ اِس سنڈروم کی جڑیں ہمارے سماج کی جزیات تک بھی اتر چکی ہیں،پچھلے بیس سالوں کے دوران ملک کی بڑی مذہبی جماعتوں اور نمایاں ترین علماءکرام کے علاوہ مرکزی دھارے کے…

قبائلیت بلوچستان کے ارتقاءمیں حائل ہے؟

اسلم اعوان ملک میں صف اول کی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چند نمایاں رہنماوں نے اپنے پارٹی مفادات سے بالاتر ہو کر(Reimagining Pakistan)ری امیجنگ پاکستان کے عنوان سے صحت مند عوامی مباحثہ کا ابتداءکرکے مایوسی کی یبوست کو کم کرنے کی جسارت کی ہے،جنہیں ہم صبح امید کے نقیبوں سے تشبہیہ دے سکتے ہیں،اجتماعی دانش کو بروکار لانے والوں میں شاہدخاقان عباسی جیسے بالغ النظر اور بہادر سیاستدان بھی شامل ہیں جن کی ذہنی دیانت،اثابت رائے،سیرچشمی اورکسرنفسی ہر شک و شبعہ…

بلوچستان ہمدردی کا مستحق ہے

اسلم عوان گوادر کی بندگاہ تک سی پیک کے ذریعے چین کی رسائی نے صدیوں سے نظروں سے اوجھل پڑے بلوچستان کی ترقی کے امکانات کو روشن کیا تو تکنیکی مہارت سے عاری بلوچ قبائل کو ایک طرف آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کے خوف نے دبوچ لیا تو دوسری جانب اسٹریٹجک اہمیت کی حامل گوادر کی تجارتی بندرگاہ عالمی طاقتوں کے مابین کشمکش کا میدان بن کر قومی سلامتی کا مسلہ پیدا کر رہی ہے۔1950 کی دہائی میں سوئی سے جب قدرتی گیس برآمد ہوئی تو اُس وقت کی آئل اینڈگیس نکالنے والی…

ترک صدارتی انتخابات 2023، کیا اردوان جیت جائیں گے؟

آصف سلیمی ترکیہ میں 2023کے صدارتی انتخابات کے لیے تمام پارٹیاں ایڑی چوٹی کا ذور لگا رہی ہیں۔ صدراردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں انتخابات وقت سے پہلے کرانے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عام انتخابات ایک ماہ پہلے 14 مئی کو کروانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اردوان کے اتحادی بھی کئی ہفتوں سے انتخابات پہلے کروانے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق انتخابات ترک جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے سے پہلے ہو سکتے ہیں۔ ترکیہ کے آئندہ عام انتخابات باضابطہ طور پر 18 جون کو ہونا ہیں۔…

نئے سیاسی تمدن کی فطری صورت گری !

اسلم اعوان سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں حکمراں پیپلزپارٹی کی کامیابی نے کراچی کے شہری ماحول میں پنپتی ہوئی پی ٹی آئی اور اندرون سندھ کے دیہی افق پہ ابھرتی جے یو آئی کے سیاسی مستقبل کو تاریک بنا کر صوبہ سندھ میں متوقع تبدیلیوں کی راہ روک لی اور اَب اِسی تغیر کے غیرمعمولی اثرات سیاست کے مرکزی دھارے کے علاوہ جنوبی پنجاب،بلوچستان اور خیبرپختون خوا کے سیاسی منظرنامہ کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔البتہ تمام تر پیچیدگیوں کے الرغم کراچی،حیدرآباد جیسے بڑے شہروں میں…

معاہدہ لوزان ، 2023 میں کیا ہوگا ؟

تحریر:حسن زبیر 1-سلطنت عثمانیہ کا زوال سلطنت عثمانیہ نے جنوب مشرقی یورپ، مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ پر 600 سال سے زیادہ عرصے تک حکومت کی۔ پہلی جنگ عظیم میں سلطنت کا خاتمہ ہوا۔ ایک نیا رہنما مصطفیٰ کمال ابھرے جنہوں نے ترکی کی قومی تحریک کی قیادت کی، جس نے سرزمین ترکی کی تقسیم کے خلاف مزاحمت کی۔ مصطفیٰ کمال نے انقرہ میں صوبائی حکومت قائم کی۔ اس نے اتحادیوں کی بھیجی ہوئی افواج کو شکست دی۔ اتحادیوں اور ترکوں کے درمیان جنگ قومی…

ایرانیوں کے ہیرو، امریکہ اور اسرائیل کے لیے ولن، جنرل سلیمانی کون تھے؟

آصف سلیمی ایران نے ایران نے اپنے سینئر فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے ملوث ہونے کے الزام میں 60 امریکی اہلکاروں کو بلیک لسٹ کر دیا۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی تین سال قبل 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی حملہ میں مار دیے گئے تھے۔ ایران میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد اگر کسی شخصیت کو طاقتور سمجھا جاتا تھا تو وہ جنرل قاسم سلیمانی تھے۔ پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ کے طور پر سلیمانی مشرقِ وسطیٰ میں اپنے ملک کی سرگرمیوں اور عزائم کے…

دنیا میں سونا اور تیل پیدا کرنے والا ملک بھی دیوالیہ

ڈاکٹر فیصل کمال حیدری سال کا آخری مہینہ ایک اور ملک کو دیوالیہ کر گیا۔ معیشت کے حال سے ہم سب ہمہ وقت بے حال رہتے ہیں۔ موجودہ عالمی معاشی بحران پس ماندہ ہی نہیں ترقی یافتہ معیشتوں کے لیے بھی خطرات کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ آخر ایسا کیا ہو گیا ہے کہ ایک کے بعد ایک ملک دیوالیہ ہوتا جا رہا ہے۔ جبکہ دنیا کے اکثر ممالک اس وقت معاشی بحران سے نبرد آزما ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 2022 جاتے جاتے افریقی ملک گھانا کو دیوالیہ کر گیا۔ کیا آنے والا برس مزید درجنوں معیشتوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا؟ دنیا کو کون…

کیا ترکیہ روس کے قریب جارہا ہے؟

سلمان احمدلالی جب مغربی پالیسی ساز ترکیہ کو دیکھتے ہیں تو پانچ پہلو انکے ذہن میں آتے ہیں۔ ایک دفاعی طور پر مضبوط مسلم اکثریتی ملک ، تزویراتی لحاظ سے انتہائی اہم جغرافیے کا حامل ملک جو مشرق اور مغرب کے سنگم پر واقع ہے، دنیا کا دوسرا مسلم اکثریتی ملک جو بغیر قدرتی وسائل کے معاشی طور پر دنیا کی بیس مضبوط ترین معیشتوں میں شامل ہے، ایک ایسا ملک جو مغربی سپانسرڈ coupکو شکست دے کر جمہوریت کے راستے پر رواں دواں ہے اور رجب طیب اردوان جوگزشتہ دودہائیوں میں انتہائی مضبوط…

روس یوکرین جنگ میں نیٹو ملک پولینڈ کی انٹری،کیا مغرب روس کو روک پائے گا؟

(آصف سلیمی) پولینڈ میں گرنے والے میزائل سے روس یوکرین جنگ میں ایک نیا باب کھل گیا ہے ۔ جنگ میں جہاں ایک طرف روسی ریچھ یوکرین پیش قدمی کر رہا ہے تو تو دوسری طرف نیٹو فوجی اتحاد کے سفرا برسلز میں اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایک رکن ملک پر ممکنہ روسی جنگی حملے کا جواب کیسے دیا جائے گا۔ جبکہ انڈونیشیا میں دنیا کے 20 بڑے ممالک جی 20 اجلاس میں روس یوکرین جنگ پر منقسم ہو گئے ۔۔ 15 نومبر کو یوکرین کی مغربی سرحد کے قریب ایک فارم ہاؤس میں میزائل گرنے سے 2 افراد جان سے گئے۔ ابتدا میں پولینڈ نے الزام…

اسلحہ سازی ، دنیا کا سب سے بڑا کاروبار اور IDEAS 2022

(آصف سلیمی ) دنیا میں اسلحے کی تجارت پر نظر رکھنے والے ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کے ایک رپورٹ کے مطابق 2021 کے اختتام تک دنیا میں سالانہ دفاعی اخراجات 2 ہزار ارب ڈالر سے زائد تھے ۔ دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے والے ممالک میں امریکا، چین، بھارت، برطانیہ اور روس نمایاں ہیں۔ ایس آئی پی آر آئی کے مطابق گزشتہ سال سے دنیا میں ایک مرتبہ پھر دفاعی شعبے میں اخراجات بڑھ رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ دنیا میں بڑھتا ہوا باہمی عدم اعتماد ہے۔ دفاعی اخراجات سالانہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More