براؤزنگ زمرہ

تعلیم / ٹیکنالوجی

چین انسانی جذبات کے حامل ہیومنائیڈ روبوٹس بنانے کے قریب پہنچ گیا

ڈالیان، چین (پاک ترک نیوز) چین میں انسان سے قریب ترین ہیومنائیڈ روبوٹ کی تیاری کے لئے تحقیق وترقی کا کام تیزی سے جاری ہےاور اب سب سے پیچیدہ مرحلے روبوٹس کو انسانی تاثرات کا حامل بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ چین کے شمال مشرقی ساحلی شہر ڈالیان میں ایکس روبوٹس فیکٹری میں انجینئرز چہرے کے تاثرات اور جذبات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہیومنائیڈ روبوٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔اسی لئے یہاںگردن کی لمبائی والے سلیکون ماسک سلیکون بازوؤں اور دیگر اعضا ایک میز پر پھیلے ہوئے ہیں۔ جب کہ اکیلے سر ڈسپلے پر…

پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اظہار دلچسپی مانگ لیا،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے رپورٹ تیار کرے گا۔ پی ٹی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ انڈسٹری اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ مشاورت کرے گا۔کنسلٹنٹ عالمی معیار کے مطابق اسپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے سے میکنزم تیاراور فی میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی…

لندن یونیورسٹی نے آکسفورڈ اور کیمبرج کو پیچھے چھوڑ دیا ،دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی قرار

لندن (پاک ترک نیوز) لندن یونیورسٹی نے آکسفورڈ اور کیمبرج کو پیچھے چھوڑ دیا ۔دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی بن گئی ۔ امپیریل کالج لندن کو پہلی بار آکسفورڈ اور کیمبرج کو ہرا کر برطانیہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی اور دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ ایک نئی بین الاقوامی لیگ ٹیبل سے پتہ چلتا ہے کہ امپیریل نے آکسبرج کے برسوں کے تسلط کو ختم کر دیا ہے، اور دنیا میں چھٹے مقام سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ امریکہ کی میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود…

آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا

لندن (پاک ترک نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے بے نظیر سکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباء کو وظائف دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس سلسلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور لڑکیوں کی تعلیم کی عالمی سفیر ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے ہونہار طلباء کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل اسکالرشپ ملے گی،…

روسی پراگریس 88کارگو جہاز 2.7ٹن خوراک اور دیگر سامان لیکر خلائی سٹیشن روانہ

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کا پراگریس 88کارگو جہاز 2.7ٹین خوراک اور دیگر سامان لے کر خلائی سٹیشن روانہ ہو گیا ۔ روسی کارگو کرافٹ ہفتے کی صبح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 2.7ٹن خوراک سمیت دیگر سامان پہنچانے کے لیے روانہ ہوگیا ۔ خلائی سٹیشن کے سات افراد پر مشتمل ایکسپیڈیشن 71 کے عملے نے پروگریس 88 کو قریب سے دیکھا، روسی خلاباز اولیگ کونونینکو اور نکولائی چب خودکار پروگریس 88 جہاز کا خود کار طریقے سے کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار ہیں اگر اس کا کرس آٹو پائلٹ سسٹم خراب ہو گیا، لیکن پوری ڈاکنگ عمل کتاب…

پنجاب کے 168کالجز کی نجکاری کا فیصلہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پنجاب بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں کے شدید تحفظات کے باوجود پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کے بعد سرکاری کالجوں کی نجکاری کا آغاز کر دیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تقریباً 37 کالجوں کو نجکاری کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں 550 کالجوں میں سے کل 168 کالجوں کی نجکاری کی جائے گی۔ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایل اے) نے سرکاری کالجز کو غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)…

چین :ایک چارج میں 2100کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنیوالی نئی گاڑی متعارف

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے ایک چارج میں 2100کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنیوالی نئی گاڑی متعارف کروا دی۔ نئی (NEV) ویو BTDhایک چارج میں 2100کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ چینی کمپنی کی جانب سے پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے اپنی پانچویں جنریشن ڈی ایم (ڈول موڈ) ہائبرڈ ٹیکنالوجی جاری کی ہے۔ BYD کے چیئرمین وانگ چوانفو نے شمال مغربی چین کے صوبہ شانشی کے دارالحکومت ژیان میں ایک لانچنگ تقریب میں کہاکہ یہ گاڑیاں ایک چارج میں 2100کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں جبکہ BYD کی پلگ ان…

ہری پور :گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں آتشزدگی ، 1400 طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا

ہری پور (پاک ترک نیوز) ہری پور کے گرلز ہائر سیکنڈری سکول سری کوٹ میں آتشزدگی ،1400 طالبات کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ترجمان ریسکیو ہری پور کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سینکڑوں طالبات کو ریسکیو کر لیا گیا تاہم اسکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں۔ فائربریگیڈ اور مقامی افراد نے آگ پر قابو پا لیا تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کوپہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔آگ نے پورے سکول کو اپنی لپیٹ میں لیا ، سکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا…

سعودی عرب کا بھی الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کیلئے آرچر ایوی ایشن سے معاہدہ

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کیلئے آرچر ایوی ایشن سے معاہدہ کرلیا ۔ الیکٹرک ایئر ٹیکسی کمپنی کی جانب سے اقتصادی اور علاقائی حریف متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری کے اعلان کے بعد سعودی عرب نے آرچر ایوی ایشن سے تعاون کرنا شروع کر دیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان خطے کا سب سے بڑا مرکز بننے کا مقابلہ بڑے اخراجات کا باعث بن رہا ہے جس سے آرچرز جیسی نئی کمپنیوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ پچھلے مہینے آرچر نے ابوظہبی انوسٹمنٹ آفس کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے…

پی ٹی اے کا پاکستان میں 6 گیگا ہرٹز بینڈ کے آن لائسنسڈ آر ایل اے این آپریشنز (وائی فائی 6 ای) کا افتتاح

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں 6 گیگا ہرٹز سپیکٹرم بینڈ برائے آر ایل اے این کا اعلان کردیا، اس بینڈ کے آغاز سے پاکستان ایشیا پیسفک کا 10واں ملک بن گیا ہے جس نے وائی فائی کے لئے 6 گیگا ہرٹز کو اپنایا ہے۔جمعرات کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق فی الوقت دنیا بھر میں صرف 60 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے آر ایل اے این (وائی فائی) خدمات کے لئے 6 جی ایچ زیڈ (مکمل یا جزوی) شروع کیا ہے۔ یہ اعلان " آن لاکنگ پاکستان کنیکٹیوٹی : 6 گیگا ہرٹز بینڈ میں…

سویڈن نے کم قیمت والی زنک بیٹری تیار کرلی

سویڈن نے 8ہزار چارجنگ سائیکلوں کے ساتھ کم قیمت والی زنک بیٹری تیار کرلی سٹاک ہوم (پاک ترک نیوز) سویڈن نے 8ہزار چارجنگ سائیکلوں کے ساتھ کم قیمت والی زنک بیٹری تیار کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق Linköping یونیورسٹی، Karlstad یونیورسٹی، اور سویڈن میں Chalmers University کے محققین کے درمیان مشترکہ کوششوں نے ایک کم لاگت والی بیٹری تیار کی ہے جو لیتھیم کا استعمال نہیں کرتی ہے بلکہ زنک اور لگنن سے بنی ہے، جو کہ کاغذ کی صنعت کا ایک فضلہ ہے۔ ہوا اور شمسی جیسے قابل تجدید توانائی کے حل کو اپنانے کے ساتھ،…

2ہزار غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ کی نیشنل رجسٹریشن امتحان کیلئے درخواستیں

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) 2,000 غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ نے نیشنل رجسٹریشن امتحان کیلئے درخواستیں جمع کروادیں ۔ تفصیلات کے مطابق کم از کم 2000 غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس نے نیشنل رجسٹریشن امتحان (این آر ای) کے لیے درخواست دی ہے، جو جون اور جولائی میں دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ آج ختم ہو رہی ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رجسٹرار ڈاکٹر امداد خشک کے مطابق جبکہ صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے، اس سال 2 جون سے شروع ہونے والے قومی رجسٹریشن امتحان کے لیے 2000 غیر ملکی…

یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کل 154 سرکاری یونیورسٹیاں ہیں۔ 66…

پنجاب نے سی ایم انٹرنیشنل سکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب نے چیف منسٹر انٹرنیشنل سکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔ صوبے کے محنتی اور قابل طلباء کو پہچاننے اور ان کی مدد کرنے کے لیے، پنجاب حکومت نے پنجاب چیف منسٹر انٹرنیشنل اسکالرشپ پروگرام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کے لیے 26 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ یہ فنڈنگ دنیا بھر کی معروف یونیورسٹیوں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے وظائف کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ پروگرام آنے والے مالی سال میں باضابطہ طور…

ہواوے پھر امریکی حکومت کے زیر عتاب ۔نئی پابندیاں لگ گئیں

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی حکومت نے چپ بنانے والی کمپنیوں کو چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کو سامان برآمد کرنے کی اجازت دینے والے کچھ لائسنس منسوخ کر دیے ہیں ۔ امریکی محکمہ تجارت نے بدھ کے روز ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ کون سے اجازت نامے منسوخ کیے گئے ہیں۔جبکہ امریکی چپ کمپنیوں ان ٹیل اور کوالکوم نےتصدیق کی ہے کہ انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ کچھ برآمدی لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔مگرہواوے نے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔ 2019 سے، امریکہ نے چینی فوج کے…

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلئے روانہ

اسلام آباد / کراچی(پاک ترک نیوز) چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کیلئے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔انسٹی ٹیوٹ اف سپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی۔ یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ جس کے لیے اس سٹیلائٹ میں دو آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں۔سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان…

پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا

اسلام آباد / کراچی(پاک ترک نیوز) چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین سے روانہ ہوگا یہ مشن ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا ہے۔چاند کی سطح کی تصویر بنانے کے لیے اس میں دو آپٹیکل کیمرے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج (3 مئی) 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے…

چینی کمپنی نے جدید ترین اے آئی ماڈل سینس نووا۔5.0متعارف کروا دیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز) مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک نئی پیشرفت میں چینی کمپنی سینس ٹائم نے اپناجدید ترین ماڈل سینس نووا۔5متعارف کروایا ہے۔جس نے مصنوعی ذہانت کے معروف ماڈل جنریٹو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر 4 (جی پی ٹی۔4) کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق معروف جریدے نے رپورٹ کیا ہے کہ سینس نووا۔5نے متعدد بینچ مارکس پر جی پی ٹی۔4کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان اقدامات میں منطقی استدلال اور تخلیقی تحریر بھی شامل ہیں۔ نئے ماڈل میں انسان نما متن کو سمجھنے اور تخلیق کرنے کی بہتر صلاحیت کو…

بیجنگ اے آئی نمائش میں گلابی بالوں والی ٹونگ ٹونگ توجہ کا مرکز

بیجنگ (پاک ترک نیوز) گلابی بالوں کی پین، سفید ٹی شرٹ اور گلابی شارٹس پہنے تین یا چار سال کی نظر آنے والی ایک "لڑکی" بیجنگ میں جاری 2024 ژوآن گوآن کن فورم کی نمائش دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ فار جنرل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر زو سونگ چُن کے مطابق، "لڑکی" جسے انگریزی میں ٹونگ ٹونگ، یا چھوٹی لڑکی کا نام دیا گیا ہے، مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک جدید ورچوئل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شاہکار ہے۔ ایک ویڈیو مظاہرے میں صاف ستھری چیزوں کو پسند کرنے کو ترجیح دینے کے…

یاماہا نے نیا ماحول دوست وی۔8کمبشن انجن متعارف کروادیا

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) آٹو موٹیو سیکٹر آجکلماحولیاتی آلودگی سے بچتے ہوئے توانائی کے بہترین استعمال کو ترجیحدینے والی تکنیکی ترقی کے عملکا اہم مشاہدہ کر رہا ہے۔ جس میںایک ایسے انجن کی تیاری سامنے آئی ہے جو انتہا ئی حد تک ماحول دوست ہے۔اور 440ہارس پاور کی طاقت کے ساتھ صرف بھاپ خارج کرتا ہے۔ جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اس معروف جاپانی کمپنی یاماہا کی جانب سے جدید ترین آٹو موٹیو پیش رفت کی تبدیلی کی صلاحیت ہے۔آٹوموٹیو سیکٹر میں آلودگی کو کم کرنے کے حل کے طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی طرف…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More