براؤزنگ ٹیگ

Baku

عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف کا باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں 16 ستمبر کو باکو، آذربائیجان میں ہونے والے پاک بزنس فورم پر تفصیلی بات چیت اور اظہار اطمینان کیا گیا ۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین کاروباری سرگرمیوں کا مزید فروغ خوش آئند امر ہے ۔…

پاکستان اور آذربائیجان کا 2 ارب ڈالر کی باہمی تجارت پر اتفاق

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو100ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ دونوں ممالک نے15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر مبنی ہیں۔ آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے یہ معاہدے اور یادداشتیں رواں برس نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں۔ ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری…

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ، سیاحت کے فروغ، کلچرل ایکسچینج پروگرام سمیت 14 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی موجودگی میں وزیر اعظم ہائوس میں ان معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ان میں وزارت خارجہ امور پاکستان اور وزارت خارجہ امور آذربائیجان کے درمیان قونصلر افیئرز پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزارت نجکاری پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت اکانومی کے درمیان ریاستی اداروں…

وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر الہا م علییوف کی ملاقات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، آذربائیجان کے صدر کی شکر پڑیاں آمد، قومی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، پاک فوج کے دستے نے آذربائیجان کے صدر کو سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مہمان صدر کے ہمراہ تھے، صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر…

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ آذر بائیجان کے صدر کو دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ باکو میں دی تھی۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اپنے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی…

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علییوف وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہو گی۔ آذربائیجان کے صدر کےدورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر…

الہام علییوف کا ٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ ،آرمینیا امن عمل پر تبادلہ خیال

باکو (پاک رک نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں نے آرمینیا کے ساتھ امن عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔ صدارتی بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر الہام علییوف کو بتایا کہ واشنگٹن آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت کو سراہتا ہے۔ انہوں نے علیییوف کو یقین دلایا کہ امریکہ آذربائیجانی-آرمینیا کے معمول کے عمل کی حمایت جاری رکھے گا اور "جلد سے جلد" امن معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت کا…

ترک دنیا کے ٹھوس اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کا ڈیجیٹل انڈیکس تیار کر رہے ہیں،صدر ترک فائونڈیشن

انقرہ (پاک ترک نیوز) صدر ترک فاؤنڈیشن اکتوتی ریمکولوا کہا ہے کہ ترک دنیا کے ٹھوس اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کا ڈیجیٹل انڈیکس تیار کر رہی ہے۔ ترک فائونڈیشن کے صدر نے کہا کہ ترک ثقافت اور ورثہ فاؤنڈیشن ترک دنیا کے ٹھوس اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کا ڈیجیٹل انڈیکس تیار کر رہی ہے۔ ترک فائونڈیشن کے صدر اکتوتی ریمکولوا نے قازقستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں فاؤنڈیشن کا صدر دفتر مختلف علاقوں میں ترک دنیا کے ثقافتی ورثے کو محفوظ، بحال اور فروغ دینا چاہتا ہے۔…

جمہوریہ آذربائیجان کی 106 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں کنسرٹ کا انعقاد

پیرس (پاک ترک نیوز) جمہوریہ آذربائیجان کی 106 ویں سالگرہ کے موقع پر فرانس کے شہر پیرس میں ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ آذربائیجانی پیانو آرٹسٹ نازخانم ، گلوکارہ گلسم خلیلووا اور گلوکار جونی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ کنسرٹ میں آذربائیجان کی سفیر لیلا ابولایوا، فرانسیسی رکن پارلیمنٹ آندرے ویلیئرز اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کی 106 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک کنسرٹ پیرس میں منعقد ہوا، کنسرٹ کا اہتمام فرینڈز آف آذربائیجان ایسوسی ایشن نے سفارت خانہ کے تعاون…

آرمینیا نے آذربائیجان کو چار سرحدی دیہات واپس کر دیئے

باکو (پاک ترک نیوز) آرمینیا نے آذربائیجان کو چار سرحدی دیہات واپس کر دیے ہیں۔ یہ سرحدی دیہات آرمینیا نے مارچ میں 1990 کی دہائی میں قبضے میں لیے تھے۔یریوان اور باکو کے حکام نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان کو چار سرحدی دیہات باغانیس ایرم، اشاغی آسکی پارا، کھیریملی اور غزی لہجیلی واپس کر دیے ہیں جو کہ دونوں تاریخی حریفوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ قفقاز کی دو نوں سابق سوویت ممالک نے 1990 اور 2020 میں ناگورنو کاراباخ کے الگ ہونے والے علاقے پر…

آذربائیجان، قازقستان اور ازبکستان کا یورپی یونین کو بجلی برآمد کرنے کیلئے مشترکہ توانائی منصوبہ تیار

باکو (پاک ترک نیوز) وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان اقتصادی انضمام کی کوششیں زور پکڑ رہی ہیں۔ آذربائیجان، قازقستان اور ازبکستان یوروپی یونین کو بجلی برآمد کرنے کے لئے اپنے پاور گرڈ کو جوڑنے کے لئے سبز توانائی کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ تینوں ممالک کے توانائی کے وزراء نے مئی کے اوائل میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ بنیادی طور پر ہوا اور شمسی توانائی کو بروئے کار لا کر بجلی کی برآمد کی اپنی مشترکہ صلاحیت کو تلاش کیا جا سکے۔ قازقستان کے وزیر توانائی المصدام…

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آذربائیجان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب 18 مئی کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان ہوں گے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرونی ملک کے دورے پر ہیں۔

ایران اور آذربائیجان کے درمیان پانی کا بڑا مشترکہ منصوبہ قز قلعی ڈیم مکمل، جلد کام شروع کر دے گا

تہران(پاک ترک نیوز) ایران کی مشرقی آذربائیجان ریجنل واٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان پانی کا سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ قز قلعی ڈیم جلد ہی کام شروع کر دے گا۔ یوسف غفارزادہ نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کا کام جو کہ ملک کے شمال مغرب میں سب سے اہم منصوبہ ہے مکمل کر لیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے آذری ہم منصب الہام علیوف کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ منصوبہ جس میں دریائے اراس کے…

ڈپٹی سپیکر کی باکو میں منعقدہ چھٹے عالمی فورم برائے بین الثقافتی مکالمے میں شرکت

باکو (پاک ترک نیوز) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ چھٹے عالمی فورم برائے بین الثقافتی مکالمے میں شرکت کی ۔ ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہکا بین الثقافتی مکالمے میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کا کہنا تھا کہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ میں قانون ساز اداروں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے مکالمے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور آذربائیجان کی…

وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری، توانائی ، دفاع، روابط، تعلیمی و ثقافتی تبادلوں اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ آذری سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔…

قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم آذربائیجان سے گرفتار

باکو (پاک ترک نیوز) پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم باکو آذربائیجان سے گرفتارکرلیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا۔اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے سپیشل آپریشنز سیل نے آذربائیجان باکو میں ٹریس کرکے گرفتار کیا،۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و سفارتی عوامل مکمل کر کے انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں ٹیم ملزم کو لے کر باکو سے…

آزربائیجان کے صدر جرمنی میں، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں جاری

برلن(پاک ترک نیوز) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازعہ کے پرامن حل کے امکانات اب پہلے سے کہیں زیادہ ہیں۔جس میں اہم بات یہ ہے کہ دونوں ملک متفق ہیں کہ اس تنازع کو پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے یہاں دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہمیں ایک بار پھر اس بات پر زور دیتا ہوں کہ جرمنی کی جانب سے طویل مدتی اور قابل قبول حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش اب بھی موجود ہے۔ ہم ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں اگر…

تمام دلچسپی رکھنے والے ملک شمال جنوب بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تعمیر میں حصہ لیں، پوٹن کی آذری صدر سے ملاقات میں دعوت

ماسکو(پاک ترک نیوز)روس تمام دلچسپی رکھنے والے ممالک کو شمال - جنوب بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور (آئی ٹی سی) کی ترقی میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہے۔ اس راہداری کو وسیع تر بین الاقوامی تعاون کی مثال بننا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے گذشتہ روز آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ سابق فوجیوں اور بیکل-امور مین لائن (بام) کے معماروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں کیا۔ پیوٹن نے کہاکہ جس طرح بام جو حقیقتاً پورے سوویت یونین کا تعمیراتی منصوبہ بن گیا تھااور وہ پوری سوویت جمہوریہ…

آذربائیجان کو آرمینیا 4دیہات واپس کرنے پر رضامند

باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کو آرمینیا 4دیہات واپس کرنے پر رضامند ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق آرمینیا نے کئی دیہات آذربائیجان کو واپس کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بارے میں دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ وہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد دو جنگیں لڑنے کے بعد امن معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان آیخان حاجی زادہ نے کہاکہ آرمینیا ان ممالک کی مشترکہ سرحد کے قریب چار گاؤں واپس کرے گا جو 1990 کی دہائی کے اوائل سے "قبضے میں" تھے۔ انہوں نے اسے ایک…

آذربائیجان ایئرلائنز کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) آذربائیجان سے کراچی کیلئے پہلی پرواز گزشتہ رات جناح انٹرنیشنل پہنچی۔جناح انٹرنیشنل پر پہلی پرواز کو شاندار واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، صوبائی وزیر جام اکرام اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر آف آپریشنز، ڈائریکٹر سیکیورٹی اور قائم مقام ایئرپورٹ منیجر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ آذربائیجان ائیرلائنز پہلے ہی اسلام آباد اور لاہور سے دو دو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More