براؤزنگ ٹیگ

#england

گواسکر انگلش کھلاڑیوں کے پاکستان سے سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑنے پر ناخوش

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) سنیل گواسکر انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے پاکستان سیریز کے لیے آئی پی ایل جلد چھوڑنے سے ناخوش ہیں۔ سنیل گواسکر نے T20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان سیریز سے قبل جاری آئی پی ایل سے انگلینڈ کے کئی کھلاڑیوں کے الگ ہونے کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اپنے کالم میں انہوں نے آئی پی ایل فرنچائزز سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا، اور تجویز دی کہ جو کھلاڑی دستبردار ہو جائیں انھیں تنخواہ میں کٹوتی کا سامنا کرنا چاہیے۔ گواسکر نے معاہدوں کو ختم کرنے کے…

پاک انگلینڈ ویمنز ٹیم پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آج مد مقابل

برمنگھم(پاک ترک نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم یہاں ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 17 اور 19 مئی کو نارتھمپٹن اور لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پاکستان تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کا مقابلہ کرے گا، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہے، جو 23 سے 29 مئی تک ڈربی، ٹاونٹن اور چیمس فورڈ میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی…

برطانیہ کا روسی دفاعی اتاشی کی ملک بدری سمیت روس کے خلاف متعدد اقدامات کا اعلان

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ ملک میں روس کے دفاعی اتاشی کو ملک بدر کررہا ہے اور روسی سفارتی ویزوں پر نئی پابندیاں عائدکرنے کے علاوہکچھ روسی املاک سے سفارتی حیثیت ختم کررہا ہے۔ جمعرات روز ہاؤس آف کامنز میں دئیے گئے بیان میںانہوں نے کہا کہ یہ ماسکو کے لیے اس کے اقدامات کے جواب میں ایک پیغام ہے جس کا مقصد مبینہ طور پر یوکرین کے لیے برطانوی امداد کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ"ہم روسی دفاعی اتاشی کو ملک بدر کر دیں گے جو ایک غیر…

ترکیہ F-16معاہدے کے باوجود یورو فائٹر خریدنے کا اعلان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے امریکہ سے F-16طیاروں کے معاہدوں کے باوجود یورو فائٹر خریدنے کا بھی اعلان کردیا ۔ ترک گلر سیاستدان کا کہنا ہے کہ یورو فائٹر جرمنی میں ہمارے اتحادیوں کے لیے خصوصی اثاثہ نہیں ہے۔ ہمیں بھی ان طیاروں میں دلچسپی ہے، لیکن کچھ ایسے مسائل ہیں جن سے ہمارے جرمن ہم منصب کشتی لڑ رہے ہیں جنہیں ہم بطور نیٹو رکن قبول نہیں کر سکتے۔ ہم اس بارے میں آواز اٹھا چکے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ معاملات جلد حل ہو جائیں گے، اور شاید سعودی عرب کو یورو فائٹر کی فروخت کا آغاز اس قرارداد کا محرک…

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ 18رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 18رکنی سکواڈ کااعلان کردیا گیا ۔ سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف، وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کیا۔ سکواڈ میں کپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، محمد عامر ، محمد رضوان، محمد عرفان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔ حارث رؤف کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر حسن علی…

آئرلینڈ و انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیم کے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ قومی ٹیم مئی میں آئرلینڈ اور ٹی20 کی دفاعی چیمپئین انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے یورپ روانہ ہوگی۔ دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کو نیدرلینڈ کے خلاف تین ٹی20 میچز بھی کھیلنا تھے تاہم پی سی بی کی درخواست پر 3 میچوں کی سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی میں گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے…

انگلینڈ ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

لندن (پاک ترک نیوز) دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے جوز بٹلر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہےجبکہ ایک سال بعد کہنی کی انجری سے نجات حاصل کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ جوز بٹلر کی قیادت میں انگلش ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، گزشتہ ایڈیشن میں انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ کپتان جوز بٹلر، معین علی، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو،…

دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے یکم مئی تک نام بھجوانے ہیں، 25 مئی تک اسکواڈ میں رد و بدل کے بعد آئی سی سی کی منظوری لینا لازمی ہوگی۔ پاکستان کے اسکواڈ میں 17، 18 کھلاڑیوں کو رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ آئرلینڈ روانگی سے قبل مختصر کیمپ بھی لگائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آئرلینڈ میں تین اور انگلینڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔…

برطانیہ میں مسلم مخالف واقعات میں چار ماہ کے دوران 335فیصد اضافہ، مانیٹرنگ گروپ

لندن (پاک ترک نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے چار ماہ میں برطانیہ میں مسلم مخالف نفرت کے واقعات میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اس بات کا انکشاف ٹیل ماما (Tell MAMA) نامی مانیٹرنگ گروپ نے اپنی تازہ رپورٹ میںکیا ہے۔ تنظیم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چار ماہ کی مدت میں کیسز کی سب سے بڑی تعداد تھی۔ٹیل ماما کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف حماس کے مہلک حملے کے بعد سے چار مہینوں میں اس طرح کے 2,010 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔تازہ ترین اعداد و شمار 2022-2023 کے اسی عرصے…

برطانوی پارلیمنٹ میں انسانی بنیادوں پر غزہ میں جنگ بندی کی تحریک منظور

لندن (پاک ترک نیوزز) برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے اسکاٹش نیشنل پارٹی کی پیش کردہ غزہ میں انسانی بنیادوں پرفوری جنگ بندی کے مطالبہ پر مبنی تحریک کی بغیر ووٹنگ کے منظوری دے دی ہے۔ گذشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ کے ہاؤس آف کامنزمیں اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی تحریک بغیر کسی ووٹ کے ترمیم کے طور پر منظور کر لی گئی جس میں اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت "ہاں" کے نعرے لگا رہی تھی جب اس میں لیبر پارٹی کی تحریک کے ذریعے ترمیم کی گئی جس نے الفاظ کو "فوری جنگ بندی" سے تبدیل کر دیا تھا۔ یہ ہنگامہ اسپیکر…

برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے،کیمرون

لندن (پاک ترک نیوز) برطانوی سیکرٹری خارجہ لارڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ برطانیہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے ۔ لارڈ کیمرون نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی حوصلہ افزائی کے لیے فلسطینیوں کو سیاسی افق دینا ہوگا۔ نومبر میں سیکرٹری خارجہ مقرر ہونے کے بعد وہ خطے کا چوتھا دورہ شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے ویسٹ منسٹر کے ایک استقبالیہ میں کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ طے کرے کہ فلسطینی ریاست کیسی ہوگی۔ لارڈ کیمرون نے کہا کہ فلسطینی عوام کو دو ریاستی حل کی طرف ناقابل…

بھارت نے پاکستانی نژاد انگلش اسپنر کو ویزا جاری کر دیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) پاکستانی نژاد انگلش اسپنر شعیب بشیر کو بھارت نے واپس لندن جانے کے بعد ویزا جاری کر دیا۔ پاکستانی نژاد انگلش اسپنر شعیب بشیر کو بھارت کا ویزا مل گیا ہے اور اب وہ اس ہفتے کے آخر تک بھارت پہنچ سکتے ہیں۔شعیب بشیر ویزا نہ ملنے پر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے اور دبئی سے واپس لندن چلے گئے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس بھی بھارتی رویے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ایسا رویہ دیکھنا کافی مایوس کن ہے، شعیب کو ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پوری ٹیم نے…

پاکستان میں موجود برطانیہ کیلئے کام کرنیوالے 200افغان سپیشل فورس کے اہلکار برطانیہ منتقلی کے منتظر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) افغان اسپیشل فورسز کے تقریباً 200 اہلکار جو برطانیہ منتقلی کے انتظار میں پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اب انہیں ملک بدری کا سامنا ہے جہاں وہ 2021 میں فرار ہونے کے بعد آئےتھے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد یہ اہلکار جنہیں برطانیہ نے تربیت اور مالی امداد فراہم کی تھی، پاکستان فرار ہو گئے تھے۔ افغان کمانڈوز کے لیے یہ خدشات اس وقت سامنے آئے جب یہ انکشاف ہوا کہ برطانوی حکومت نے سینئر برطانوی سفارتی اور فوجی شخصیات کی…

حمزہ یوسف کی اردوان سے ملاقات ،برطانیہ کی سکاٹ لینڈ سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

ایڈن برگ (پاک ترک نیوز) سکاٹس وزیراعظم حمزہ یوسف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے کوپ 28کے موقع پر ملاقات پر برطانیہ کی جانب سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ حمزہ یوسف کی رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے سکاٹ لینڈ کے وزراء سے تعاون ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔برطانوی وزیر نے ترک صدر سے COP28 میں برطانیہ کے کسی اہلکار کے بغیر ملاقات کی جسے لارڈ کیمرون نے پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیا۔ یہ اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کی حکومت کے درمیان غیر ملکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں پر…

برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی 3 روزہ دورے پر پاکستان آمد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق جنرل پیٹرک سینڈرز دیگر مصروفیات کے ساتھ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملیں گے۔یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں، جنرل پیٹرک سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔ ہائی کمیشن کے مطابق دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے…

ورلڈ کپ: پاکستان اور انگلینڈ اہم میچ میں آج مد مقابل

کولکتہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 44ویں میچ میں پاکستان اور انگلینڈ اہم میچ میں آج مد مقابل ہوں گے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 44ویں میچ میں پاکستان کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کیلئے بہت بڑے مارجن کے ساتھ انگلینڈ پر فتح درکار ہو گی ۔ پاکستان نے میگا ایونٹ میں 8میچز کھیلے ہیں اور اسے 4میں کامیابی جبکہ چار میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میگا…

ورلڈ کپ :انگلینڈ اور نیدر لینڈز آج مد مقابل

پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 40ویں میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ آج نیدر لینڈز سے ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر پونے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اورنیدر لینڈز آج مد مقابل آئیں گے ۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ نے سات میچز کھیلے ہیں تاہم اسے صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انگلینڈ اپنا آخری میچ پاکستان کیخلاف 11نومبر کو کھیلے گی ۔ دوسری جانب نیدر لینڈ نے بھی اب تک سات میچز ہی کھیلے ہیں تاہم میگا ایونٹ میں وہ دوکامیابیاں سمیٹنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ یاد رہے…

حارث رئوف انگلینڈ انجری کا شکار ،انگلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

کولکتہ(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرحارث رئوف انجری کا شکار ہو گئے ،انگلینڈ کیخلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ۔ فاسٹ بائولر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پسلی میں تکلیف کی وجہ سے میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے، میچ کے اختتام پر حارث کے مقامی اسپتال میں ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری کے باعث پلئینگ الیون میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ بولر دوسرے مہنگے ترین بائولر ثابت ہوئے تھے انہوں نے 10 اوورز میں 85 رنز لٹائے تھے۔ قبل شاداب…

ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 287رنز کا ہدف دیدیا

احمد آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 36ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 287رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 36ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3اوورز میں 286رنز بنا سکی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے لبھوشن نے 71،سٹیو سمتھ نے 44رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے 4،ووڈ اور عادل رشید نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ورلڈ کپ : انگلینڈ کا ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

بنگلور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 25ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلور میں ورلڈ کپ 2023کے 25ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بج کر تیس منٹ پر شروع ہو گا ۔دونوں ٹیمیں اب تک چار میچز کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کر سکی ہیں جبکہ تین تین میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More