براؤزنگ ٹیگ

#moon

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج، ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان

کراچی(پاک ترک) ملک میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ یاد رہے کہ ملک میں آج 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہے اور آج ہی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں 8 جون بروز ہفتہ کو یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر کو عیدالاضحیٰ ہوگی۔ ماہر فلکیات…

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس 7جون کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس 7جون کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ 7 جون بروز جمعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ یاد رہے کہ ملک میں 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہوگی اور اسی روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں 8 جون بروز ہفتہ یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر عیدالاضحیٰ ہوگی۔

آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول، پاکستانی سفیر کے حوالے

بیجنگ (پاک ترک نیوز) آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہو گئی۔چینی حکام نے چاند کا پہلا امیج پاکستانی حکام اور پاکستانی سفیر کے حوالہ کر دیا۔ سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا، آئی کیوب قمر کے سگنلز تین لاکھ ساٹھ ہزار سے لے کر چار لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔ سپارکو ترجمان کا کہنا ہے…

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں کامیابی سے پہنچ گیا۔ مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کی آربٹ ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہوگا ۔ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی سیٹلائٹ کو اگلے 5 سے 6 دن تک ٹیسٹنگ کرے گا۔ چانگ ای 6 مشن نے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچا دیا۔ آئی کیوب قمر کی ڈپلائمنٹ کے بعد ایس او پیز کے مطابق تمام ذیلی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی…

آئی کیوب قمر آج چاند کے مدار میں پہنچے گا، 15 مئی تک پہلی تصویر موصول ہوگی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کی تاریخ کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو آج چاند کے مدار میں پہنچے گاجبکہ چاند کی پہلی تصویر 15مئی تک موصول ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق 3 مئی کو لانچ کیے جانے والا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر آج 8 مئی کو تقریباً ساڑھے تین سے چار بجے کے درمیان چاند پر پہنچے گا۔ چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہونے کا امکان ہے۔ کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید گزشتہ رات چین کے لیے روانہ ہوگئے جبکہ ‘آئی کیوب کیو’ کے پروجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر قمر السلام بھی پہلے…

وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ خلاءمیں پاکستان کے پہلا قدم ہے،جوہری میدان کی طرح اس میدان میں بھی ہمارے سائنسدان، انجینئرز اور ہنرمند اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی ، اس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید، سپارکو سمیت تمام ٹیم خاص طور پر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو دل کی…

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلئے روانہ

اسلام آباد / کراچی(پاک ترک نیوز) چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کیلئے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔انسٹی ٹیوٹ اف سپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی۔ یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ جس کے لیے اس سٹیلائٹ میں دو آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں۔سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان…

ترکیہ پہلا نیٹو رکن ملک جو امریکی آرٹیمس پروگرام کے بجائے چین روس چاند منصوبے میں شامل ہونے کیلئے تیار

انقرہ (پاک ترک نیوز) رپورٹس کے مطابق نیٹو کا رکن ترکیہ نے امریکہ کی زیر قیادت آرٹیمس پروگرام کے بجائے چین روس چاند منصوبے میں شامل ہونے کیلئے تیاری کر رہاہے ۔ ایک خلائی تجزیہ کار کے مطابق ترکیہ بین الاقوامی قمری ریسرچ سٹیشن (ILRS) میں ایک بااثر کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ وہ چین اور روس کی قیادت میں اس منصوبے میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے، جو اپنے ساتھ اعلیٰ خلائی عزائم اور ایک بدلتے ہوئے سیاسی ایجنڈے کو لے کر آتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے ILRS کا رکن بننے کے لیے درخواست دی تھی،…

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10 اپریل کو ہوگی

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔سعودیہ میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے، اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی، چاند نظر نہ آنے کے بعد 10 اپریل بروز بدھ کو یکم شوال عید الفطر ہوگی۔

شوال کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق پاکستان بھر میں 9 اپریل بروز منگل کو رمضان المبارک کے اختتام پر شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ پی ایم ڈی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 8 اپریل کی رات مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 21 منٹ پر نمودار ہونے کا امکان ہے۔ 9 اپریل تک، چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے کے درمیان ہونے کی توقع ہے، افق پر 50 منٹ سے زیادہ غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے امید ہے ۔ 9 اپریل کو کراچی سمیت ملک کے جنوبی علاقوں میں زیادہ تر مقامات پر صاف…

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلیے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہوگا۔ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔ چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے…

جاپان کی چاند گاڑی بھی چاند کے مدار میں داخل ہو گئی

ٹوکیو(پاک ترک نیوز) جاپان کی خلائی تحقیق کے لئےبھیجی جانے والی گاڑی سمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) جسے مون سنائپر کا نام دیا گیا ہے چاند کے مدار میں داخل ہوگئی ہے۔ یہ ملک کی چاند پر پہلی کامیاب لینڈنگ کی طرف ایک اہم قدم ہوگا جس کی تکمیل اگلے ماہ متوقع ہے۔ جاپان کے خلائی تحقیق کے ادارے جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی(جے اے ایکس اے)کی رپورٹ کے مطابق جاپانیسمارٹ لینڈرکو مون سنائپر کا نام اس لئے دیا گیا ہے کیونکہ اسے چاند کی سطح پر مخصوص ہدف کے 100 میٹرکے اندر اترنے کے لیے ڈیزائن کیا…

چین چاند پر مستقل اڈا بنانے اور انسانوں کو چاند لے جانے اور واپس لانے والا پہلا ملک بن جائے گا، امریکی خفیہ اداروں کے خدشات

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی انٹیلی جنس نے عوامی سطح پر ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ چین انسانوں کو چاند پر لے جانے اور واپس بھیجنے سمیت چاند پر اسٹیشن قائم کرنے کی دوڑ میں ممکنہ طور پر امریکہ سے آگے نکل جائے گا۔ امریکی میڈیا کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور بیجنگ سٹریٹجک پوزیشننگ اورچاند پر اڈا قائم کرنے کی دوڑ میں بین الاقوامی ساتھیوں کی تلاش میں مصروف ہیں اور اس معاملے میں برتری کے لیے فعال طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔تاہم امریکی حکام کو اس بات پر تشویش ہے کہ بیجنگ کی اپنے خلائی…

کیا بھارتی چاند گاڑی ابدی نیند سو گئی؟ سائنسدان پریشان

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی خلائی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے مون لینڈر کے جاگنے کے امکانات ہر گزرتےلمحے کے ساتھ معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔تاہم وہ قمری دن(زمین کے 14دن) کے اختتام تک کوشش کرتے رہیں گے۔ بھارتی خلائی ایجنسی اسرو نے کہا ہےکہ وہ نئے قمری دن کے آغاز کے بعد لینڈر اور روور سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسے کوئی سگنل نہیں ملا۔وکرم نامی لینڈر، پرگیان روور کو لے کر اگست میں چاند کے چھوٹے سے دریافت شدہ جنوبی قطب کے قریب نیچے اتراتھا۔ انہوں نے ڈیٹا اور تصاویر جمع کرنے میں…

جاپان کی پہلی قمری گاڑی کیریئر راکٹ سے الگ ہوگئی، چار ماہ بعد چاند کے مدار میں داخل ہو گی

ٹوکیو (پاک ترک نیوز) جاپان کی ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے اعلان کیا ہے کہ جاپان کا پہلا قمری پروب اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ دی مون (سلم) ایچ 2اے کیریئر راکٹ سے کامیابی کے ساتھ الگ ہوگیا ہے۔چاند کا ماڈیول جنوب مغربی جاپان میں تانیگاشیما خلائی مرکز سے لانچ کے 47 منٹ بعد معمول کے مطابق الگ ہوگیا۔ جاپانی ماہرین کے مطابق سلم جنوری یا فروری 2024 میں چاند پر اترنے کے لیے تین سے چار ماہ میں چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا۔اس سے پہلےناموافق موسمی حالات کی وجہ سے قمری ماڈیول کی…

روس کا چاند مشن ناکامی سے دوچار،خلائی اسٹیشن تباہ ہوگیا ہے، روسکاسموس کی تصدیق

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کے قومی خلائی ادارے روسکاسموس نے بتایاہے کہ اسکا چاندپر بھیجا گیاخودکار قمری ا سٹیشن لیونا۔25 چاند کی سطح سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا ہے۔ پیر کے روز جاری کئے گئے بیان میںایجنسی نے یاد دلایا کہ خلائی سٹیشن کو 19 اگست کو چاند کے بیضوی مدار پر اپنے لینڈنگ ٹریجکٹری میں اترنے کے لیے پروپلشن تھرسٹ ملنے والا تھا۔تاہم قریب دوپہر 2:57 پر خودکار قمری اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ روسی خلائی ایجنسی نے نوٹ کیا کہ 19 اور 20 اگست کو خلائی جہاز کے محل وقوع اور اس کے ساتھ رابطہ…

روسی خلائی جہاز چاند کے مدار میں پہنچ گیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی خلائی جہاز چاند پر اترنے کی تیاری میں چاند کے مدار میں پہنچ گیا۔ روس کا قمری خلائی جہاز چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے، جو تقریباً 50 سالوں میں پہلے روسی چاند مشن کے لیے ایک بڑا قدم ہے ۔ روس کا یہ خلائی جہاز چاند پر منجمد پانی کی تلاش کرے گا ۔ روس کے خلائی کارپوریٹ Roskosmos نے بتایا کہ Luna-25، جو 10 اگست کو زمین سے شروع ہوا، روس کے مقامی وقت کے مطابق 12:03 بجے (09:03 GMT) چاند کے مدار میں داخل ہوا۔ تاریخ میں پہلی بار ماسکو کے وقت کے مطابق رات 12 بجکر 3 منٹ پر ایک…

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج کوئٹہ میں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔ رویت ہلال کمیٹی نے بتایا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے…

بھارت کا مسلسل دو ناکامیوں کے بعد تیسرا خلائی مشن ’چندریان تھری‘ چاند پر روانہ

چنائی (پاک ترک نیوز) بھارت کا چاند پر پہنچنے کی مسلسل دو ناکامیوں کے بعد تیسرا خلائی مشن چندریان تھری ایک بار بھر روانہ کردیا گیا۔ چندریان تھری دوپہر 2.35 بجے آندھرا پردیش میں ستیش دھون اسپیس سینٹر سری ہری کوٹا کے شار رینج سے روانہ کیا گیا، اسرو مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔ تقریباً 3900 کلوگرام کے اس چندریان تھری کے لانچ کے موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔ مشن کی تیاری کا جائزہ لینے کے بعد لانچ کی…

رمضان المبارک کا چاند 29شعبان کو نظر آنے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔اگر چاند 22 مارچ کو نظر آ جاتا ہے تو پھر یکم رمضان المبارک بروز جمعرات 23 مارچ کو ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب دس بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب جبکہ چاند 7 بج کر 32 منٹ پر غروب ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More